آنحضرتﷺ کی اطاعت ہی کامیابی کی دلیل ہے
’’ومن یطع اﷲ ورسولہ ویخش اﷲ ویتقہ فاولئک ہم الفائزون (النور:۵۲)‘‘ {اور جس نے اﷲ اور اس کے رسول کی اطاعت کی اور اﷲ سے ڈرتا رہا وہی کامیاب ہے۔}
آنحضرتﷺ ہی برہان نبوت کے حامل ہیں
’’یاایہا الناس قد جاء کم برھان من ربکم وانزلنا الیکم نوراً مبینا (النسائ:۱۷۴)‘‘ {اے لوگو! تم کو تمہارے رب کی طرف سے سند (محمدﷺ) پہنچ چکی ہے اور اتاری ہم نے واضح روشنی۔}
آنحضرتﷺ سے پہلے نبیوں کے جھٹلائے جانے کا ذکر ’’ولقد کذبت رسول من قبلک (الانعام:۳۷)‘‘ {اور البتہ تحقیق تجھ سے پہلے رسولوں کو بھی جھٹلایا گیا۔} (اور اگر حضورﷺ کے بعد کسی نبی نے آنا ہوتا تو بعد کے انبیاء کا بھی ذکر ہوتا)
آنحضرتﷺ کی اتباع ہی مسلمانوں کا صحیح راستہ ہے
’’ومن یشاقق الرسول من بعد ماتبین لہ الہدیٰ ویتبع غیر سبیل المؤمنین نولہ ماتولیٰ ونصلہ جہنم وساء ت مصیرا (النسائ:۱۱۵)‘‘ {اور جو کوئی حضورﷺ کے حکم کی خلاف ورزی کرے جب کہ اس پر حق ظاہر ہوگیا۔ ہم اس کو مسلمانوں کے راستہ سے ہٹا دیں گے اور اس کے لئے دوزخ میں بڑا عذاب اور برا ٹھکانہ ہے۔}
ہر معاملہ میں آنحضرتﷺ ہی کو فیصل ماننے کا حکم
’’فلا وربک لا یؤمنون حتیٰ یحکموک فیما شجر بینہم (النسائ:۶۵)‘‘ {تیرے رب کی قسم ہے۔ یہ لوگ اس وقت تک مؤمن نہیں بن سکتے جب تک تجھے اپنے ہر جھگڑے میں فیصل تسلیم نہ کریں۔}
آنحضرتﷺ اور تمام مسلمانوں کو اﷲ ہی کافی ہے
’’یا ایہا النبی حسبک اﷲ ومن اتبعک المؤمنین (الانفال:۶۴)‘‘ {اے پیغمبر تجھے وہ تمام مؤمنین کو اﷲ ہی کافی ہے۔}