آنحضرتﷺ ہی صرف اطاعت کے لائق ہیں
’’وما ارسلنا من رسول الا لیطاع باذن اﷲ (النسائ:۶۴)‘‘ {ہم نے رسول کو صرف اس لئے بھیجا ہے کہ اس کی اطاعت کی جائے۔}
قرآن میں صرف آپؐ اور آپؐ سے پہلے انبیاء کرام کا ذکر
’’الم ترا الی الذین یزعمون انہم اٰمنوا بما انزل الیک وما انزل من قبلک (النسائ:۶۰)‘‘ کیا آپؐ نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جو دعویٰ کرتے ہیں کہ اس کتاب پر بھی ایمان رکھتے ہیں۔ جو آپؐ پر بھی نازل کی گئی اور جو آپؐ سے پہلے بھی نازل کی گئیں۔ف… اگر حضورﷺ کے بعد بھی کسی نے نبی بن کر آنا ہوتا یا کسی وحی کا آنا متوقع ہوتا تو اس آیت میں اس کا بھی ذکر ہوتا۔
آنحضرتﷺ تمام انسانوں کے لئے رسول ہیں
’’وارسلنک للناس رسولا (النسائ:۷۹)‘‘ {اور ہم نے تجھے (اے رسول) تمام انسانوں کے لئے رسول بنا کر بھیجا ہے۔}
امت محمدیہ سے پہلی امتوں کا ذکر
’’ولقد ارسلنا الیٰ امم من قبلک (الانعام:۴۲)‘‘ {اور ہم نے رسول بھیجے تجھ سے پہلی امتوں کی طرف ۔}
حضورؐ پر نازل ہونے والی کتاب قرآن عظیم تمام جہانوں کے لئے ہدایت ہے
’’ان ھو الا ذکر للعلمین (ص:۸۷)‘‘ {یہ قرآن تمام جہانوں کے لئے نصیحت ہے۔} (اگر آپؐ کے بعد بھی وحی آنا ہوتی تو یہاں اس کی نصیحتوں کا ذکر ہوتا)
آنحضرتﷺ کی اطاعت ہی خدا کی اطاعت ہے
’’ومن یطع الرسول فقد اطاع اﷲ ومن تولیٰ فلما ارسلنک علیہم حفیظا (النسائ:۸۰)‘‘ {اور جس نے رسول کی اطاعت کی اس نے گویا کہ اﷲ کی اطاعت کی اور ہم نے تجھ کو ان پر نگران نہیں بنایا۔}
صرف اور صرف آنحضرتﷺ کی اطاعت کا حکم
’’اتبعوا ما انزل الیکم من ربکم ولا تتبعوا من دونہ اولیاء (الاعراف:۳)‘‘ {پیروی کرو ان کی جو تمہاری طرف نازل کیاگیا ہے اور کسی کی پیروی نہ کرو۔}