تکمیل دین کا دستاویزی حکم
’’الیوم اکملت لکم دینکم واتممت علیکم نعمتی ورضیت لکم الاسلام دینا (المائدہ:۳)‘‘ {آج میں نے تمہارے دین کو کامل کر دیا ہے اور (اپنی دین والی) نعمت تمہارے اوپر پوری کر دی ہے اور تمہارے لئے دین اسلام کو پسند کر لیا ہے۔}آنحضرتﷺ تمام جہانوں کے لئے رحمت ہیں
’’وما ارسلنک الا رحمۃ للعلمین (الانبیائ:۱۰۷)‘‘ {ہم نے تجھے (اے پیغمبرﷺ) تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔}
آنحضرتﷺ کی عالم گیر نبوت کا اعلان
’’وما ارسلنک الا کافۃ للناس بشیراً ونذیرا (السبا:۲۸)‘‘ {ہم نے تمہیں تمام دنیا کے انسانوں کے لئے خوشخبری دینے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے۔}
آنحضرتﷺ قیامت تک آنے والی ہر قوم اور ہر نسل کے لئے رسول ہیں
’’قل یایہا الناس انی رسول اﷲ الیکم جمیعاً (الاعراف:۱۵۸)‘‘ {اے پیغمبر(ﷺ) تم کہہ دو کہ میں تم تمام دنیا والوں کی طرف نبی بنا کر بھیجا گیا ہوں۔}
تمام مذاہب پر آنحضرتﷺ کے غلبہ اسلام کا اعلان
’’ھو الذی ارسل رسولہ باالہدیٰ ودین الحق لیظہرہ علی الدین کلہ (الجمعۃ:۹)‘‘ {وہی خدا وہ ذات ہے جس نے بھیجا اپنے رسول کو ہدایت کے ساتھ اور سچے دین کے ساتھ تاکہ غالب کرے اس کو تمام دوسرے دینوں پر۔}
آنحضرتﷺ تمام جہانوں کے ڈرانے والے ہیں
’’تبارک الذی نزل الفرقان علیٰ عبدہ لیکون للعلمین نذیرا (الفرقان:۱)‘‘ {بابرکت ہے وہ ذات جس نے قرآن کو اپنے بندے محمدﷺ پر نازل کیا تاکہ یہ تمام جہانوں کو ڈرائے۔}
آنحضرتﷺ کی اتباع ہی خدا سے محبت کی دلیل ہے
’’قل ان کنتم تحبون اﷲ فاتبعونی یحببکم اﷲ ویغفر لکم ذنوبکم (آل عمران:۳۱)‘‘ {کہہ دو اے پیغمبر(ﷺ) ان سے اگر تم اﷲ سے محبت کرنا چاہتے ہو تو میری اتباع کرو۔ اﷲ تم سے محبت بھی کرے گا اور تمہارے گناہوں کو معاف کر دے گا۔}