نام مدعی
اصغر ابوالحسین تغلبی رأس عین کا رہنے والا تھا۔ یہ شہر حران اور نصیبین کے درمیان ہے۔
کس زمانہ میں دعویٰ کیا
۴۳۹ھ میں دعویٰ نبوت کیا۔ لوگوں نے وضاحت طلب کی تو اپنے آپ کو مرزاقادیانی کی طرح مسیح موعود کہنا شروع کر دیا۔کس نے مقابلہ کیا
بنونمیر کے جوان۔
انجام
بنونمیری جوانوں نے گرفتار کر کے شاہ روم کے ایلچی نصرالدولہ کی عدالت میں پیش کیا۔ اس نے ہمیشہ کے لئے قید میں ڈال دیا۔ اسی حالت قید میں جہنم رسید ہوگیا۔
(تاریخ ابن اثیر ج۸ ص۲۷۹)
نام مدعی
ابوطاہر قرمطی یہ ابوسعید قرمطی کا لڑکا تھا۔ اس کے قتل ہونے کے بعد اس کو بھی شوق ہوا کہ یہ دعویٰ مہدویت ونبوت کرے۔
کس زمانہ میں دعویٰ کیا
۳۰۱ھ ولی عہد مقتدر۔ (بغداد)
کس نے مقابلہ کیا
خلیفہ مقتدر بن یوسف کے گورنر سبک شہید محمد بن عبداﷲ یوسف بن ابی الساج منصب بن قیس اسی منصب نے ہی ایک مرتبہ ابوطاہر کی فوجوں کو شکست دی۔
انجام
ابوطاہر نے احساد، قطیف، طائف، بحرین کے لوگوں کو اپنی اطاعت پر مجبور کر دیا۔ مختلف شعبدہ بازیوں نے عام لوگوں کے قلب وجگر سے دولت ایمان گم کر دی۔ اس نے اعلان کیا تھا کہ اﷲ کی روح میرے اندر حلول کر گئی ہے۔ یہ شخص اسلام اور اہل اسلام کے لئے تاتاریوں