نام مدعی
یحییٰ بن زکرویہ قرمطی۔
کس زمانہ میں دعویٰ کیا
۲۸۹ھ بعہد خلیفہ مکتفی باﷲ۔
کس نے مقابلہ کیا
سالار مکتفی باﷲ۔
انجام
مہدویت اور نبوت کا جھوٹا دعویٰ کیا۔ عساکر اسلامیہ سے جنگ کی نوبت آئی اور عین میدان جنگ میں آخر ۲۸۹ھ میں مارا گیا۔ (تاریخ ابن اثیر ج۶ ص۴۰۹)
نام مدعی
حسین بن زکرویہ المعروف صاحب الشامہ، کنیت ابوالعباس اپنے آپ کو احمد کے نام سے موسوم کرتا تھا۔
کس زمانہ میں دعویٰ کیا
۳۰۰ھ کے بعد سن کا تعین کسی تاریخ میں نہیں۔
انجام
پہلے پہل دعویٰ مہدویت کیا۔ یہ جھوٹے مدعی زکرویہ کا بیٹا تھا۔ اسلامی فوجوں کے ہاتھوں قتل ہوا۔ (ابن اثیر ج۶ ص۴۱۷تا۴۲۱ ملخص)
نام مدعی
عبید اﷲ (کوفہ)
کس زمانہ میں دعویٰ کیا
۲۷۰ھ۔
کس نے مقابلہ کیا ابراہیم بن ابی اغلب زیادۃ اﷲ والئی افریقہ۔