وحی کے حقدار حضرت علیؓ تھے۔ اس کے نزدیک امامت اصل میں نبوت ہی کا نام ہے۔ اجرائے نبوت کے اس عقیدے کی وجہ سے گورنر عراق یوسف بن عمر ثقفی نے خلیفہ ہشام بن عبدالملک کے حکم سے اس کو گرفتار کر کے کوفہ میں تختہ دار پر لٹکادیا۔ (الملل والنحل شہرستانی ج۱ ص۱۷۹)
نام مدعی
صالح بن طریف برغواطی۔
کس زمانہ میں دعویٰ کیا
۱۲۵ھ میں دعویٰ نبوت کیا۔
کس نے مقابلہ کیا
صالح نے ۴۷سال تک جھوٹی نبوت کا کاروبار چلایا۔ اپنی قوم کو بیٹے کے سپرد کر کے گوشہ نشین ہوگیا۔ اس کی کاذب نبوت کے اثرات پانچویں صدی ہجری تک رہے اور بعدازاں نام ونشان بھی مٹ گیا۔
انجام
یہ یہودی الاصل تھا۔ سرزمین اندلس کا رہنے والا تھا۔ مشرق اقصیٰ میں آکر وحشی قوم بربری میں آکر دعویٰ نبوت کر دیا۔ علم نجوم وعلم سحر کا ماہر ہونے کی وجہ سے نئے نئے ہتھکنڈے استعمال کرتا۔ دیکھتے ہی دیکھتے اس نے اس علاقہ میں بڑی حکومت قائم کر لی۔ یہ اپنے آپ کو خاتم النبیین اور مہدی موعود کہتا تھا۔ اس کے نزدیک ۲۱محرم کے دن ہر شخص پر قربانی واجب تھی۔ اس کے دعوؤں کے عجائبات بے شمار ہیں۔ اس کی جماعت کو برغواطی گروہ کہا جاتا ہے۔
(تاریخ ابن خلدون ج۶ ص۲۰۹،۲۱۱)
نام مدعی
بہا فرید زوزانی نیشا پوری۔
کس زمانہ میں دعویٰ کیا
خلافت بنی عباس میں ابومسلم خراسانی کے دور میں اس نے دعویٰ نبوت کیا۔
کس نے مقابلہ کیا ابومسلم نیشاپور آیا تو اسے جھوٹے مدعی نبوت کا علم ہوا۔ اس نے عبداﷲ بن شعبہ کو