نام مدعی
بیان بن سمعان تمیمی۔
کس زمانہ میں دعویٰ کیا
ہشام بن عبدالمالک کے دور میں۔
کس نے مقابلہ کیا
بیان نے جب امام باقرؓ کو نبوت کی دعوت دی تو آپ نے بددعا کی، چند ہی دنوں بعد بیان گورنر عراق خالد کے ہاتھوں گرفتار ہوا اور اسے زندہ جلادیا گیا۔
انجام
بیان کا مؤقف تھا کہ امامت ابن ابی حنیفہ کے بعد ان کے فرزند ابوہاشم عبداﷲ کو منتقل ہوئی۔ پھر ایک خط کے ذریعے بیان کی طرف منتقل ہوگئی۔ یہ غالی روافض کے فرقہ بیانیہ کا بانی تھا۔ بیان بن سمعان نبوت کا مدعی تھا۔ کہا کرتا تھا کہ اس نے حضرت امام باقرؓ کو بھی اسی خانہ ساز نبوت کی دعوت دی تھی۔ امام جعفرؓ نے بھی فرمایا کہ وہ امام زین العابدینؓ کی تکذیب کرتا تھا۔
(الملل والنحل شہرستانی ج۱ ص۱۵۲)
نام مدعی
ابومنصور عجلی۔
کس زمانہ میں دعویٰ کیا
۱۲۱ھ میں ہشام بن عبدالملک کے دور میں۔
کس نے مقابلہ کیا
گورنر عراق یوسف بن عمرو ثقفی نے کوفہ میں قتل کیا۔انجام
یہ شخص ابتداء میں امام جعفرؓ صادق کا معتقد تھا اور غالی رافضی تھا۔ امام موصوف نے اس کو عقائد رفض کے باعث اپنے ہاں سے نکالا تو چند دنوں کے بعد کہنے لگا۔ امام باقرؓ کے بعد امامت میری طرف منتقل ہوگئی ہے۔ (ائمہ تلببیس ص۱۸۸) یہ نبوت کے جاری رہنے کا مدعی تھا۔ جنت دوزخ کا منکر تھا۔ اس کا عقیدہ تھا کہ جبرائیل امین بھول کر حضورﷺ کے پاس گئے ہیں۔ اصل