فرمایا تو مرزاقادیانی نے خود اپنے پاس سے یہ بات کیسے کہہ دی؟ رسول اﷲﷺ نے تو ’’لا نبی بعدی‘‘ فرمایا تھا۔ جس میں نفی عام ہے۔
قادیانیوں کا سارا دھندا جھوٹ اور مکروفریب تو ہے ہی، مسلمانوں کو جب دعوت دیتے ہیں تو شروع میں جماعت احمدیہ کے نام سے تعارف کراتے ہیں۔ کچھ اخلاق کی اور خدمت اسلام کی باتیں کرتے ہیں۔ جب آدمی تھوڑا سا متاثر ہوجاتا ہے تو ذرا سے پر نکالتے ہیں۔ مرزاقادیانی کا نام سناتے ہیں۔ پہلے اسے مہدی یا مجدد بتاتے ہیں۔ پھر آہستہ آہستہ فریب کے جال میں پھنساتے پھنساتے مرزاقادیانی کی نبوت کا اقراری بنالیتے ہیں۔ جس کسی شخص کو ختم نبوت کا عقیدہ معلوم ہو اور وہ شروع ہی میں یوں کہہ دے کہ تم مسلمان نہیں ہو۔ ختم نبوت کے عقیدہ کے منکر ہو۔ مرزاقادیانی کی نبوت کے قائل ہو تو بالکل برملا کہہ دیتے ہیں کہ ہم تو نبی نہیں مانتے۔ ہماری طرف یہ بات غلط منسوب کی جاتی ہے۔ ہم تو مجدد مانتے ہیں۔ حالانکہ جس شخص نے نبوت کا دعویٰ کیا ہو اسے مجدد ماننا بھی کفر ہے۔ مجدد وہ ہے جو خاتم الانبیاء محمد رسول اﷲﷺ کے دین کی تجدید کرے۔ یعنی اس کی اتنی خدمت کرے کہ عام طور سے جو شریعت کے احکام چھوڑ دئیے گئے ہوں۔ انہیں زندہ کرے اور امت میں پھیلائے۔ مرزاقادیانی نے محمد رسول اﷲﷺ کے دین کی کچھ بھی خدمت نہیں کی۔ بلکہ انگریزوں کو خوش کرنے کے لئے جہاد کی منسوخی کا اعلان کردیا۔ خاتم الانبیاء سیدنا محمد رسول اﷲﷺ کے جاری کئے ہوئے حکم جہاد کو منسوخ قرار دے دیا۔ بھلا کسی کو اس حکم کے منسوخ کرنے کی کیا مجال ہے۔ جسے اﷲتعالیٰ نے اپنی کتاب میں مشروع فرمایا ہے اور خاتم الانبیائﷺ نے اس پر عمل کیا ہو اور قیامت تک جاری رکھنے کا فیصلہ فرمادیا۔
خاتم النبیینﷺ کا ارشاد ہے۔ ’’لا تزال طائفۃ من امتی یقاتلون علی الحق ظاہرین علیٰ من ناواہم حتی یقاتل اخرہم المسیح الدجال (رواہ ابوداؤد ج۱ ص۲۴۷، باب فی دوام الجہاد)‘‘ ہمیشہ میری امت میں سے ایک جماعت حق پر قائم رہے گی۔ یہ لوگ اپنے دشمنوں پر غالب رہیں گے۔ یہاں تک کہ ان کا آخری گروہ مسیح دجال کو قتل کرے گا۔ حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ رسول اﷲﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’والجہاد ماض مذبعثنی اﷲ الیٰ ان یقاتل اخر ہذہ امتی الدجال لا یبطلہ جور جائر ولا عدل عادل (رواہ ابوداؤد ج۱ ص۲۴ حاشیہ)‘‘ اور جہاد برابر جاری رہے گا۔ جب سے مجھے اﷲ نے مبعوث فرمایا یہاں تک کہ اس امت کا آخری گروہ دجال سے قتال کرے گا۔ کسی ظالم کا ظلم اور کسی عادل کا عدل اسے باطل نہیں کرے گا۔