کا مذہب یہ ہے جیسا کہ کتاب اور سنت سے ثابت ہے کہ حصرت عیسیٰ کا نزول زمین پر قیامت سے پہلے قیام قیامت کے واسطے شرط ہے۔ (انتہاء بلفظہ الجواب ج۴ ص۱۶۵)
مفتری کذاب کے منہ پر پھر جوتا لعنت اﷲ علیٰ الکاذبین!
امام ابن قیم اپنی کتاب اقسام القرآن میں فرماتے ہیں: ’’وہذا المسیح ابن مریمﷺ حی لم یمت وغذاہ من جنس غذاء الملائکۃ‘‘ اور یہی امام اپنی کتاب ہدایت الحیاری میں فرماتے ہیں کہ مسلمان اور یہود ونصاریٰ ہر سہ گروہ ایک مسیح کی آمد کے منتظر ہیں۔ یہودیوں کا مسیح دجال ملعون ہے اور نصاریٰ مسیح کو خدا کہتے ہیں اور مسلمان جس مسیح کے منتتظر ہیں وہ عبداﷲ اور اس کا رسول اور روح اﷲ اور کلمتہ اﷲ ہے۔ جس کو اﷲتعالیٰ نے مریم عذرا بتول کی طرف القاء فرمایا۔ عیسیٰ بن مریم وہ بھائی ہے محمد بن عبداﷲ حضرت احمد مجتبیٰﷺ کا، وہ نازل ہوکر دین الٰہی اور توحید کو غالب کرے گا اور خدا کے ان دشمنوں کو جنہوں نے اس کو اور اس کی والدہ ماجدہ کو خدا ٹھہرایا قتل کرے گا۔ نیز یہودیوں کو قتل کرے گا۔ جنہوں نے اس کو اس کی والدہ کو بہتانوں سے متہم ٹھہرایا۔ یہی مسیح ہے جس کا نازل ہونا کتاب اور سنت سے ثابت ہے اور مسلمانوں کو جس کا انتظار ہے اس کو آسمان سے اترتا ہوا مسلمان اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے۔ حضورﷺ نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے نازل ہونے کا شہر اور جگہ اور بوقت نزول لباس اور اترنے کے بعد ان کے کارنامے سب کی تفصیل فرمائی ہے۔ گویا کہ قبل از نزول ابھی مسلمان حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو دیکھ رہے ہیں۔ ایسا کامل مکمل نقشہ کھینچا کہ کسی بے ایمان کذاب مفتری کے واسطے کسی قسم کی کوئی گنجائش نہیں چھوڑی۔ انتہاء بلفظہ کتاب ہدایت الحیاریٰ امام بن قیم رحمت اﷲ علیہ!
ناظرین! امام مالکؒ اور ابن حزم وشیخ الاسلام بن تیمیہؒ اور امام ابن قیمؒ کی عبارات حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے متعلق ملاحظہ فرماچکے۔ اب خود فیصلہ فرمائیے کہ ایسا دلیر کذاب بہتان گر ایک شریف اور معمولی مسلمان بھی نہیں ہوسکتا۔ چہ جائیکہ نبی اور مسیح موعود اور مہدی معہود ہو۔ لاہوری اور قادیانی ہر دو جماعت کے وہ لوگ جو کسی منصب دنیاوی پر متمکن ہیں اور عطا دنیوی کے واسطے اولئک الذین اشتروا الحیوٰۃ الدنیا بالاخرۃ کا مصداق ہو چکے ہیں۔ ان سے تو بہت کم امید ہے کہ وہ اسی گمراہی اور کفر سے تائب ہوں۔ مرزابشیرالدین خلیفہ کو بالفرض اگر اس کا والد خود آکر کہے کہ میرا راستہ اہل جہنم کا راستہ ہے تو یہ اپنے والد کو بھی جھوٹا کہے گا۔ مگر عوام مرزائی تو اپنی قیامت کو تباہ اور برباد نہ کریں۔ جس شخص کی کذب بیانی اور افتراء پردازی اور فحش نگاری سے