پیش لفظ!
M
الحمدﷲ رب العالمین۰ والصلوٰۃ والسلام علیٰ خاتم الانبیاء والمرسلین وعلیٰ آلہ وصحبہ الہداۃ المتقین!
قادیانی گروہ ان جانے پہچانے گمراہ فرقوں میں سے ایک فرقہ ہے۔ جس کی خبر خود رسول کریمﷺ نے اپنی اس حدیث مبارک میں دی ہے۔ جس میں آپ نے اپنے بعد اپنی امت کے ٹکڑے ٹکڑے ہو جانے کے بارے میں فرمایا ہے۔
اس گروہ کی بنیاد ہندوستان میں انیسویں صدی عیسوی میں ’’مرزاغلام احمد قادیانی‘‘ نے رکھی۔ یہ شخص ۱۸۳۸ء میں قادیان نامی ایک گاؤں میں پیدا ہوا۔ وہیں اس نے اپنی ابتدائی تعلیم حاصل کی اور پھر طب، منطق اور فلسفہ کا مطالعہ کیا۔ اس کے بعد ایک مدت تک انگریزی حکومت کی ملازمت میں رہا۔ ایام جوانی میں وہ سخت دماغی اور اعصابی عارضہ کا شکار ہوا۔ چنانچہ جڑی بوٹیوں اور بعض نشہ آور چیزوں سے اپنا علاج کرتا رہا۔
شروع شروع اس نے دعویٰ کیا کہ خدا کی طرف سے اسے یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے طرز پر مخلوق کی اصلاح کرے اور یہ کہ اسے کچھ الہامات ومکاشفات ہوتے ہیں۔ جن کا مشاہدہ قادیان میں اس کے ساتھ رہنے والے کرتے ہیں۔
پھر آہستہ آہستہ وہ مندرجہ ذیل گمراہیوں کی طرف بڑھتا رہا:
۱… یہ کہ مسیح کی روح اس میں حلول کر گئی ہے۔
۲… یہ کہ اسے جو الہام ہوتا ہے وہ قرآن کریم، توریت اور انجیل کی طرح خدا کا کلام ہے۔
۳… یہ کہ آخری زمانہ میں ’’قادیان‘‘ میں مسیح کا نزول ہوگا۔
۴… یہ کہ ’’قادیان‘‘ ہی وہ مقدس بستی ہے جس کا ’’مسجد اقصیٰ‘‘ کے نام سے قرآن کریم میں بطور کنایہ ذکرکیاگیا ہے اور مکہ ومدینہ کے بعد تیسرا مقدس مقام ہے۔
۵… یہ کہ اس کا حج کرنا فرض ہے۔