ضمیمہ!
تعارف
نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم۰ اما بعد!
نومبر ۱۹۷۲ء میں رابطہ عالم اسلامی نے ’’تخریب پسند تحریکیں‘‘ کے نام سے قادیانیت پر مولانا ابوالحسن علی ندویؒ، مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ، شیخ محمد خضر حسینؒ کے مضامین شائع کئے۔ اس کتاب میں مولانا ابوالحسن علی ندویؒ کا جو مضمون شائع ہوا۔ ’’قادیانیت اسلام اور نبوت محمدی کے خلاف ایک بغاوت‘‘ اس کا نام ہے۔ (مولانا موصوف کی کتاب ’’قادیانیت‘‘ کا دوسرا باب بھی اسی نام پر ہے۔ لیکن ان دونوں میں فرق تھا۔ اس لئے ہم نے کتاب ’’قادیانیت‘‘ کے دوسرے باب کو بھی اصل مقام پر رہنے دیا۔ اس نئے کتابچہ کے اس مضمون کو بھی مستقل نام سے علیحدہ شامل کر دیا) ’’تخریب پسند تحریکوں‘‘ نامی کتاب پر رابطہ عالم اسلامی کے محمد صالح قزاز نے تقریظ لکھی اور مصر معروف سکالر حسین مخلوف نے پیش لفظ تحریر کیا۔ ان دونوں کو اس رسالہ کے ضمیمہ کے طور پر یہاں شائع کر رہے ہیں۔ (فقیر مرتب)
M
وبہ نستعین!
برادر مسلم! ہم آپ کی خدمت میں ایک باطل فرقہ ’’قادیانیت‘‘ کے بارے میں یہ چند رسائل پیش کر رہے ہیں جو تحریک اسلامی کے چوٹی کے نامور علماء نے اس تخریب پسند تحریک کا گہرا مطالعہ کرنے کے بعد اپنے تجربات کی روشنی میں لکھے ہیں۔
’’قادیانیت‘‘ ایک ایسی تحریک ہے جو چند دوسری تخریب پسند تحریکوں سے مل کر عالم اسلامی کے جسم کو بودا اور کھوکھلا کرنا چاہتی ہے۔ ہمیں آپ سے توقع ہے کہ ان تخریب پسند لوگوں کی تباہ کن سرگرمیوں سے متعلق جو معلومات آپ کے علم میں آئیں۔ ان سے آپ ہمیں مطلع فرماتے رہیں گے۔ اس لئے کہ اہل اسلام کے باہمی تعاون میں بڑی خیروبرکت ہے۔ اﷲ کے حضور دعا ہے کہ ہمیں امت اسلامیہ کی بھلائی کے لئے زیادہ سے زیادہ کام کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔
والسلام علیکم ورحمتہ اﷲ وبرکاتہ
محمد صالح قزاز، سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی