۲/۱۰… قرآن اور ختم نبوت: یہ رسالہ بھی مولانا عبدالرحیم منہاج مرحوم کا ہے۔ جو ۱۹۸۵ء میں ادارہ دعوت وارشاد نے شائع کیا۔ اب ہم اس جلد میں اس کو محفوظ کر رہے ہیں۔
۱/۱۱… عقیدۂ ختم نبوت اور اسلام: مولانا ضیاء الرحمن فاروقی سمندری فیصل آباد کے رہائشی تھے۔ دارالعلوم کبیروالا، جامعہ رشیدیہ ساہیوال، خیرالمدارس ملتان میں پڑھتے رہے۔ دورہ حدیث شریف عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے موجودہ امیرمرکزیہ حضرت مولانا عبدالمجید صاحب لدھیانوی دامت برکاتہم کے پاس جامعہ باب العلوم کہروڑپکا ضلع لودھراں سے کیا۔ فراغت کے بعد دارالعلوم فاروقیہ کراچی سے رابطہ جوڑا۔ پھر حق تعالیٰ نے تبلیغ اسلام کے محاذ پر لگادیا۔ آپ نے کئی کتابیں تحریر کیں۔ تحریر کی طرح تقریر کے بھی صاحب طرز اور ماہر تھے۔ (جنوری ۱۹۹۷ئ) میں لاہور ایک بم دھماکہ میں جان بحق ہوئے۔ حق تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے۔ آپ نے ’’عقیدہ ختم نبوت اور اسلام‘‘ کے نام سے قادیانیوں کے خلاف کتاب تحریر کی۔ جو اس جلد میں شامل اشاعت ہے۔
۲/۱۲… قادیانی غیرمسلم کیوں: یہ بھی مولانا ضیاء الرحمن فاروقی صاحب کا مرتب کردہ رسالہ ہے۔ جو اس جلد میں شائع کر رہے ہیں۔
۱/۱۳… میاں ناصر احمد خلیفہ ثالث مرزائے قادیانی پر چند سوال (حصہ اوّل):
۲/۱۴… میاں ناصر احمد خلیفہ ثالث مرزائے قادیانی پر چند سوال (حصہ دوم): یہ دونوں رسائل جناب ایم غلام محمد شوخ بٹالوی ساکن مرڑ روڑی والا چک نمبر۴۱ ڈاکخانہ خاص تحصیل وضلع شیخوپورہ (حال ضلع سانگلہ ہل) کے مرتب کردہ ہیں۔ پہلا حصہ اکتوبر ۱۹۶۷ء میں اور دوسرا حصہ ستمبر ۱۹۶۸ء میں شائع ہوئے۔ مرزاقادیانی کی کتب کے مطالعہ سے جو اشکالات وارد ہوتے تھے۔ وہ مرزاناصر کو لکھ کر بھیجے۔ مگر مرزاناصر کی بولتی بند ہوگئی۔ متضاد حوالہ جات کی وہ کیا توجیہہ کرتا۔ مثلاً مرزانے کہا کہ ’’حضور علیہ السلام کے بعد جو شخص نبوت کا دعویٰ کرے وہ کافر ہے۔‘‘ کچھ عرصہ بعد خود کہا کہ ’’ہمارا دعویٰ ہے کہ ہم نبی اور رسول ہیں‘‘ اب دونوں عبارتیں مرزاقادیانی کی ہیں۔ مرزاناصر کیا جواب دیتا؟
۳/۱۵… ختم نبوت بجواب خاتم النبیین نمبر مرزائیہ: ۱۹۵۲ء میں قادیانیوں نے الفضل کا نمبر خاتم النبیین کے نام سے شائع کیا۔ جو دجل ودھوکہ دہی کا مرقع تھا۔ مناظر اسلام مولانا لال حسین