اخترؒ یادگار اسلاف حضرت مولانا محمد نافع صاحب مدظلہ جامعہ محمدی شریف نے اس کے جوابات تحریر فرمائے۔ ایم غلام محمد شوخ بٹالوی نے بھی قادیانی نمبر کا جواب تحریر فرمایا جو اس جلد میں شامل اشاعت ہے۔
۴/۱۶… مصّفٰے کلام: قادیانیوں نے ’’احمدیت کا پیغام‘‘ رسالہ شائع کیا۔ جناب ایم غلام محمد شوخ بٹالوی نے مصّفٰے کلام کے نام سے اس کا جواب تحریر کیا۔ جو اس جلد میں شامل ہے۔
گویا احتساب قادیانیت کی جلد انتالیس (۳۹) میں:
۱… حضرت مولانا محمد جعفر تھانیسریؒ کا ۱ رسالہ
۲… حضرت مولانا ابوالکلام آزادؒ کا ۱ رسالہ
۳… حضرت مولانا ابوالحسن علی ندویؒ کے ۳ رسائل
۴… مولانا شہاب الدینؒ لاہوری کا ۱ رسالہ
۵… حضرت مولانا عاشق الٰہیؒ بلند شہری کے ۲ رسائل
۶… مولانا عبدالرحیم منہاجؒ کے ۲ رسائل
۷… مولانا ضیاء الرحمن فاروقی ؒ کے ۲ رسائل
۸… جناب غلام محمد شوخ بٹالویؒ کے ۴ رسائل
…………………………………………
آٹھ مصنفین کے ٹوٹل ۱۶ رسائل
اس جلد میں پیش خدمت ہیں۔
غلام محمد شوخ بٹالوی کے صرف چار رسائل میسر آئے۔ ورنہ آخری رسالہ پر سلسلہ اشاعت نمبر:۱۱ درج ہے۔ اس کا معنی یہ ہے کہ ان کے اور بھی یقینی طور پر رسائل تھے۔ جن تک ہماری رسائی نہیں ہوئی۔ چلو جتنے ہوگئے الحمد ﷲ! باقی کی اﷲتعالیٰ کسی اور کو توفیق بخشیں گے کہ وہ جمع کردیں۔ وما ذالک علے اﷲ بعزیز! اسی پر اکتفاء کرتا ہوں۔ والسلام!
محتاج دعائ: فقیر اﷲ وسایا!
۱۸؍رمضان ۱۴۳۲ھ، بمطابق۱۹؍اگست ۲۰۱۱ء