بسم اﷲ الرحمن الرحیم!
ہاں مرزاقادیانی اور اس کی جماعت اور تابعین گمراہ ہیں۔ جو دین اسلام سے خارج ہوگئے ہیں۔
دستخط: الراجی محمد مہدی الکاظمی الخالصی عفی عنہ شیعہ مجتہد کاظمین عراق۔
بسم اﷲ الرحمن الرحیم!
ایسا دعویٰ کرنے والے کے کفر میں کوئی شک نہیں ہے۔ حررہ خادم الشرع المبین السید حسن صدر الدین شیعہ مجتہد کاظمین عراق۔
خداتعالیٰ شریک اور نظیر اور وزیر سے برتر اور منزہ ہے۔ جس کی مثل کوئی چیز نہیں اور وہ لطیف وخبیر ہے۔ ہمارے سردار محمد بشیر ونذیر پر سلام ہو۔ جو خاتم النبیین اور امام المرسلین ہیں اور تمام مخلوقات کے سردار ہیں۔ جن پر نازل کیاگیا ہے کہ ہم نے نہیں بھیجا ہے۔ تم کو مگر سب لوگوں کے لئے بشارت دینے والا اور ڈرانے والا اور جن پر نازل کیا گیا ہے کہ نہیں ہے۔ محمد باپ کسی کا لیکن وہ رسول ہے خدا کا اور نبیوں کا خاتم ہے اور اس کی آل اور اصحاب پر درود وسلام ہو جو پاک وپاکیزہ ہیں اور اہل زیغ وضلالت والحاد کا قلع قمع کرنے والے ہیں۔
پس یہ تحقیق یہ مرزاقادیانی اور اس کے تابعین جو اس کی کتابوں کے نشر کرنے والے ہیں۔ جن میں کفر اور گمراہی بھری ہوئی ہے۔ بلاشک وشبہ دین سے خارج ہوگئے ہیں۔ پس جو شخص کہ کسی نبی کی تحقیر کرے یا وحی نبوت کا دعویٰ کرے۔ پس وہ یقینا کافر ہے۔ خدا فرماتا ہے: ’’انما جزاء الذین یحاربون اﷲ ورسولہ ویسعون فی الارض فساداً‘‘ قادیانی کے اس محاربہ خدا اور رسول سے کون سا محاربہ عظیم ہوسکتا ہے اور اس کے اس فساد سے کون سا فساد عظیم ہوسکتا ہے اور مخفی نہیں کہ خدا فرماتا ہے کہ جو شخص اسلام کے سوائے کسی دین کی پیروی کرتا ہے وہ اس سے قبول نہیں ہوتی اور قول خدا میں وعید شدید ہے کہ جو شخص دعویٰ کرے کہ میری طرف وحی آتی ہے۔ حالانکہ اس کی طرف کوئی بھی وحی نہ آئی ہو اور جو شخص یہ کہے کہ میں بھی قرآن نازل کر سکتا ہوں۔ جس طرح کہ خدا نے کیا ہے۔ خدا ہم کو اور سب مسلمانوں کو رشدوسداد کی توفیق وہدایت فرمائے۔ جس میں بندوں کے لئے صلاح ہو اور خدا کی رحمت ہو۔ ہمارے سردار محمد اور اس کی آل اور اصحاب (اخیار) پر
دستخط: نائب الشرع شریف عبدالوہاب حسینی سنی مفتی بغداد۔