(الہدیٰ ص۱۰۹، خزائن ج۱۸ ص۳۶۱) پر ہے کہ: ’’حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی قبر سری نگر کشمیر میں ہے۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۴۷۳، خزائن ج۳ ص۳۵۳) پر ہے کہ: ’’حضرت عیسیٰ علیہ السلام شہر گلیل ملک شام میں فوت ہوئے۔‘‘
ناظرین! گلیل اور سری نگر کا فاصلہ اور ایام قدیم کے ذرائع آمد ورفت پر غور کریں اور مرزا قادیانی کی ہمت کی داد دیں۔
(براہین احمدیہ ص۴۹۸ ج۴، خزائن ج۳ ص۵۹۳) پر ہے کہ: ’’حضرت عیسیٰ علیہ السلام دوبارہ اس دنیا میں تشریف لائیں گے اور ان کے ہاتھ سے اسلام اطراف عالم میں پھیل جائے گا۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۴۷۳، خزائن ج۳ ص۳۵۳) پر ہے کہ: ’’حضرت عیسیٰ علیہ السلام فوت ہو چکے ہیں۔ دوبارہ دنیا میں نہیں آئیں گے۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۲، خزائن ج۳ ص۱۰۴) پر ہے کہ: ’’میں سچ سچ کہتا ہوں کہ مسیح کے ہاتھ سے زندہ ہونے والے مر گئے۔ جو شخص میرے ہاتھ سے جام پیئے گا وہ ہر گز نہ مرے گا۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۷، خزائن ج۳ ص۱۰۶) پر ہے کہ: ’’جس قدر مسیح کی پیشین گوئیاں غلط نکلیں صحیح نہیں نکلیں۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۷، خزائن ج۳ ص۱۰۶) پر ہے کہ: ’’عیسیٰ علیہ السلام کی بھی پیشین گوئیاں غلط نکلیں۔‘‘
(حقیقت النبوۃ ج۱ ص۱۴۲) پر ہے کہ: ’’حیات مسیح پر اعتقاد رکھنا شرک ہے۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۳۹، خزائن ج۳ ص۱۲۲) پر مرزا کہتا ہے کہ: ’’وہ مسیح موعود میں ہوں اور دوسری جگہ کوئی ابن مریم آسمان سے نازل نہیں ہوگا۔‘‘
(انجام آتھم ص۴۱، خزائن ج۱۱ ص۴۱) پر ہے کہ: ’’مریم کا بیٹا کشلیا کے بیٹے سے کچھ زیادتی (فوقیت، سبقت، بڑائی) نہیں رکھتا۔‘‘
ناظرین! رام چندر کی ماں کا نام کشلیا تھا۔ (اعجاز احمدی ص۱۳، خزائن ج۱۹ ص۱۲۰) پر ہے کہ: ’’یہود عیسیٰ علیہ السلام کے بارہ میں ایسے قوی اعتراض رکھتے ہیں کہ ہم بھی جواب دینے سے حیران ہیں۔ بغیر اس کے کہ یہ کہہ دیں کہ ضرور