آخر میں موجود نہ ہوں۔ جیسا کہ پہلوں میں موجود تھے… اور جس نے اس بات سے انکار کیا کہ نبی علیہ السلام کی بعثت چھٹے ہزار سے تعلق رکھتی ہے۔ جیسا کہ پانچویں ہزار سے رکھتی تھی۔ پس اس نے حق کا اور نص قرآن کا انکار کیا۔ بلکہ حق یہ ہے کہ آنحضرتﷺ کی روحانیت چھٹے کے آخر میں یعنی ان دنوں میں بہ نسبت ان سالوں کے اقوی اور اکمل اور اشد ہے۔ بلکہ چودھویں رات کے چاند کی طرح۔‘‘ (خطبہ الہامیہ ص۱۸۰،۱۸۱، خزائن ج۱۶ ص۲۶۹،۲۷۰)
’’اسلام ہلال کی طرح شروع ہوا اور مقدر تھا کہ انجام کار زمانہ میں بدر ہو جائے خداتعالیٰ کے حکم سے۔ پس خدا تعالیٰ کی حکمت نے چاہا کہ اسلام اس صدی میں بدر کی شکل اختیار کرے جو شمار کی رو سے بدر کی طرح مشابہ ہو (یعنی چودھویں صدی) پس ان ہی معنوں کی طرف اشارہ ہے۔ خداتعالیٰ کے اس قوم میں کہ لقد نصرکم اﷲ ببدر وانتم اذلۃ!(خطبہ الہامیہ ص۱۸۴، خزائن ج۱۶ ص۲۷۳)
ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ مرزاغلام احمد قادیانی نے اپنے بارے میں یہ بھی کہا ہے کہ وہ (نعوذ باﷲ من ذالک، نقل کفر کفر نہ باشد) رحمتہ اللعالمین تھے اور انہیں الہام ہوا ہے۔ وما ارسلنک الا رحمۃ للعالمین! (حقیقت الوحی ص۸۲، خزائن ج۲۲ ص۸۵)
بلاشبہ یہ سب باتیں ایک ادنیٰ سے ادنیٰ بلکہ فاسق وفاجر مسلمان کے لئے بھی قابل برداشت نہیں ہیں اور کوئی بے حمیت مسلمان اس کرہ ارضی پر ایسا نہیں جو کسی کم مایہ انسان سے یہ سننا گوارا کرے کہ اس کی حیثیت وہی ہے جو آقائے ہر دو عالم محمدﷺ کی حیثیت ہے۔ چہ جائیکہ وہ ایک ایسے شخص سے جسے وہ خلق کو گمراہ کرنے والا اور خدائے ذوالجال پر صریح افتراء کرنے والا یقین کرتا ہے۔ اس کے بارے میں یہ سنے کہ اس کی آمد محمدﷺ ہی کی آمد ہے۔ اس کی ذات محمدﷺ ہی کی ذات نہیں بلکہ یہ کہ محمدﷺ کی پہلی آمد تو گویا پہلی رات کے چاند ایسی تھی، اور اب جو (نعوذ باﷲ من ذالک) محمدﷺ غلام احمد قادیانی کی صورت میں آئے ہیں۔ تو یہ آمد چودھویں کے چاند ایسی کامل ومکمل اور پہلی سے اشد واقوی ہے… بلا شبہ یہ سب کچھ انتہائی اشتعال انگیز اور ناقابل برداشت ہے۔
لیکن ہم اس وقت اس موضوع پر گفتگو نہیں کر رہے کہ قادیانی لٹریچر میں کیا کچھ ہے اور کیا کچھ نہیں۔ ہم تو صرف اس عنوان پر بحث کر رہے ہیں کہ نواب امیر محمد خاں گورنر مغربی پاکستان نے ایک غلطی کا ازالہ ضبط کر کے نہ تو قادیانیوں پر کسی قسم کی زیادتی کی ہے نہ ہی انہوں نے کسی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے اور نہ ہی ان کا یہ اقدام مغربی جمہوریت کے اس اصول کے