ملفوظات حکیم الامت جلد 5 - یونیکوڈ |
کس طرح ہوسکتے ہو ) یہ استفتا ء ایک رشتہ کے متلعق ہے شادی کے قبل پسند ناپسند کے امتحان کے متعلق پو چھا ہے کہ سو اس باب میں انگریزوں کے یہاں جو اصول ہیں وہ تو محض بد دینی ہیں مگر تو فق وتناسبت کا لڑکی اور لڑکا کے متعلق دیکھنا تو بہت ضروری ہے اسی واسطے حالات کی تحقیق کے علاوہ لڑکے کا لڑکی کو ایک نظر سے دیکھنا جب کہ نکاح کا ارادہ ہو کوئی حرج نہیں اس لئے کہ تمام عمر کا تلعق پیدا کرنا ہے اس میں بڑی حکمت ہے حدیث میں اس کی اجازت ہے مگر یہ دیکھنا تحقیق کی نظر سے ہوگا تلزذ کی نیت سے نہیں جیسے طیب کو جائز ہے نبض دیکھنا محض اس نیت سے کہ مزاج کی برودت اور حرارت و غیرہ ملعوم ہوجائے نہ کہ تلزذ کی غرض سے اور ایسی ہی ضرور تو سے چہرہ کفین ( دونوں ہاتھوں ) کا کھولنا جائز کر دیا گیا ہے ایک صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ جی ہاں اگر دائ ہندنی بھی ہو تو ضرورت کی وجہ سے خاص مواقع دیکھ سکتی ہے اور غیر ضروری مواقع مثلا سر سینہ وغیرہ نہیں وغیرہ نہیں دیکھ سکتی بے پردگی کے حامیوں نے بعض جزیئات یاد کر لۓ ہیں اپنی غرض باطل کلۓ ان کو پیش کر دیتے ہیں ضرورت اور عدم ضرورت کے فرق سے آنکھیں کر لیتے ہیں ـ اتباع سلف صالحین کی حرص ( ملفوظ 77 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ ہم نے جن بزرگوں کو دیکھا ہے ان کے طرز پر چلنے کو جی چاہتا ہے ان حضرات کے کمالات اور ترجیح کی یہ شان تھی ـ شاید آں نیست کہ موے ومیا نے دارد بندہ طلعت آن باش کہ آنے دارد ( معشوق وہی نہیں جو زلف دراز اور پتلی کمر رکھتا ہوـ اس کے بندہ بنو جس میں ادائیں ہوں 16 ) کسی کی خاطر سے یا کسی کی جاہ سے مال کی وجہ سے اس طرز کو چھوڑا نہیں جا سکتا ـ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اسی طرز پر خاتمہ فرما دیں اور فلاں مدرسہ میں جو کمی آئی وہ ان حضرات کا طرز چھوڑنے ہی سے آئی ـ ویسے عمارت بھی بڑی ہے اور کام کرنے والوں کے القاب بھی بڑے بڑے ہیں روپیہ بھی بہت ہے مگر جو اصل چیز ہے یعنی وہی جس کو کہا ہے کہ