ملفوظات حکیم الامت جلد 5 - یونیکوڈ |
صرف ہوگئے اس لئے لہ کتاب ہے ۔ کپڑا ہے ، دوادارو پہے پھر ہم نے یہاں سے اطلاع کی تو ہم کو وسوسہ کے درجہ میں شبہ ہوسکتا ہے کہ چار ماہ کا خرچ بھیجا تھا کیا ہوا دو ہی مہنتے میں صرف ہوگیا تو ایسی صورت کیوں اختیار کی جائے جو شبہ یا وسوسہ پیدا کرے گو تم اس وسوسہ پر عمل نہ کرو مگر وسوسہ اور شبہ ہوسکتا ہے اسپر سمجھ گئے اور لکھا کہ تم صئحح سمجھتے میں ہی غلطی پر تھا فہم بھی بری چیز ہے ایک ہی مرتبہ سمجھ گئے - ایک حدیث کا صیحح مفہوم ( مفلوظ 229 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ حدیث جو آیا ہے ایااکم وفساد ذات البین '' کہ آپس میں جگڑا مت کرو اس آپس کی نااتفاقی وفساد کی خرابی وضرر پر مطلع فرمایا ہے مگر اس میں بھی ایک بڑی غلطی ہورہی ہے کہ اہل حق سے کہتے ہیں کہ اہل باطل سے اتحاد رکھو فساد کا لفظ خود بتلارہا کہ اہل باطل کو حکم ہے کہ تم اہل حق سے فساد مت کرو اس لئے فساد تو باطل کو حکم ہے کہ تم اہل حق سے فساد مت کرو اس لئے فساد تو باطل میں ہے نہ حق میں - ان استدلال والوں کی حدود کی بھی خبر نہیں بس یہ دیکھ لیا کر قرآن میں حکم ہے کہ '' ولا تفرقوا کہ افتراق نہ کرو مگر اس سے پہلے جملہ نہیں پڑھا حق تعالی فرماتے ہیں واعتموا بحبل اللہ جمیعا یعنی حبل اللہ متفق رہو اس سے تفرق نہ کرو تو مفسد وہ ہے جو حبل اللہ سے الگ ہو - یہ استدلال ایسا ہی ہے جیسے لاتقربو الصلواۃ سے - اور آگے نہ دیکھا کہ وانتم سکاری ایک جگہ وسیاق پر مظر نہ کی سباق پر نظر نہ کی ( بالتحتانیہ وبالمود حدۃ ) ایصال ثواب کا صیحح طریقہ ( ملفوظ 230 ) ایک صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ مردہ کے ایصال ثواب کو