ملفوظات حکیم الامت جلد 5 - یونیکوڈ |
معتبر ہونا بزرگی کے لوازم سے نہیں ( ملفوظ 344 ) ایک صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ معبر ہونا بزرگی کے لوازم میں سے نہیں ابوجہل بڑا معبر تھا بس جس طرح بزرگ کا طبیب ہونا ضروری نہیں ایسے ہی بزرگ کا معبر ہونا ضروری نہیں - دوچیزوں میں مناسب معلوم ہوجائے یہ حقیقت ہے تعبیر کی اور یہ ایک مستقل فن ہے بزرگی سے اسکو تعلق نہیں حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے ایک خواب کی تعبیر دی حضور نے فرمایا کہ کچھ صیحح اور کچھ غلط ہے اگر یہ بزرگی کے لوازم سے ہوتی تو حضرت صدیق اکبر رضی اللہ علیہ سے زیادہ کون بزرگ ہوگا پھر استطر ادا بعضی تعبیروں کا ذکر فرمایا کہ ایک مرتبہ ایک شخص نے حضرت حاجی صاحب رحمتہ اللہ علیہ کی خدمت میں خواب میں اپنے دانت ٹوٹ جائے کو بیان کیا - فرمایا دانت سخت ہوتا ہے تمہاری سختی دور ہوجائے گی ایک اور شخص نے حضرت حاجی صاحب رحمتہ اللہ علیہ سے اپنا خواب بیان کیا کہ میں نے فلاں بزرگ کو دیکھا ہے کہ برہنہ ہیں حضرت نے فرمایا کہ مجمع میں ایسا خواب بیان نہیں کیاکرتے - نہ معلوم لوگوں کے ذہنوں میں کیاکیا آیا ہوگا سمجھے ہوں گے کہ وہ تقوے سے عاری تھے حالانکہ تعبیر میں یہ دنیا سے بے تعلقی کی طرف اشارہ ہے پھر فرمایا کہ مجھ کو تو اس فن سے بالکل ہی مناسبت نہیں اور سچی بات تو یہ ہے کہ خواب میں رکھا گیا بیداری کی باتیں ٹھیک ہونی چایئں - مگر آج کل لوگوں کو اسمیں بیحد انہماک ہوگیا - 7 ربیع الاثانی 1351 ھ مجلس خاص بوقت صبح یوم پنجشنہ بوعت سے قلب میں فسادات اور غفلت پیارا ہوتی ہے ( ملفوظ 345 ) ایک سلسلہ گفتگو مین فرمایا کہ میں تو کہا کرتا ہوں کہ آج کل بدعتی لوگ اکثر بددین ہوتے ہیں دوسروں پر الزام ہے کہ یہ بزرگوں کی اہانت کرتے ہیں اور اپنی حرکات کو نہیں دیکھتے کہ ہم کیا کرتے ہیں ایک صاحب نے حنفیہ کے دلائل میں ایک حدیث کی کتاب لکھی ہے اس میں یہ بھی لکھا ہے کہ یہ بخاری سے بھی زیادہ صیحح ہے کیا یہ بزرگوں کی تنقبص اور اہانت نہیں حقیقت میں ان کے دل میں علماٰ کی قطعا وقعت نہیں وجہ یہ کہ بدعت سے قلب میں فسادات اور ظلمت پیدا ہوجاتی ہے کتنی بڑی گستاخی