ملفوظات حکیم الامت جلد 5 - یونیکوڈ |
( ملفوظ 307 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ اگر مرید کو شیخ سے محبت ہوتو اس کے سامنے کبھی تاولیں یا اینچ پینچ نہیں کرسکتا محبت وہ چیز ہے کہ ایسی سب باتوں کو فنا کردیتی ہے تاولیں کرنا بالکل مرادف ہے عدم محبت کا مگر لوگ ایسی باتوں کو معلوم کرنا نہیں چاہتے سن کر خفا ہوتے ہیں - کیمیا کا نسخہ ( ملفوظ 308 ) فرمایا کہ آج ایک صاحب کا خط ایا ہے اس مین ایک عجیب اور نئی درخواست لکھی ہے ایسی درخواست کسی نے اج تک نہیں کی تھی لکھتے ہیں کہ میں آپ کا معتقد ہوں اور بہت زیادہ عقیدت رکھتا ہوں اس لئے یہ عرض ہے کہ میں قرضداد ہوں آپ مجھ کو کیمیا کا نسخہ بتلادیں اگر آپ نے جواب جلدی نہ دیا تو میو دل پھٹ جائیگا - میں نے لکھ دیا ہے کہ میں وعدہ کرتا ہوں کہ اگر کسی نے مجھے سکھادیا تو میں تم کو سکھادوں گا اور صورت اس کی یہ ہے کہ ایک کارڈ میں وقت مقرر کر کے اتنے وقت تک اگر کسی نے سکھا دیا تو مجھ کو اطلاع کردیجائے میرے پاس رکھدو اگر اس وقت مجھ کو کسی نے بتلادیا تو میں تم کا اطلاع کردونگا اسی سلسلہ میں فرمایا کہ کہیں یہ شعر سن لیا ہے نہ ملعوم کس نے لکھ مارا ہے کہ - کیمیاؤ ریمیاد سیمیا این نباشد جزبذات اولیا یہاں پر اولیا سے مراد اس قسم کے اولیا ہیں جن کا سبق ہے اولیاء ( یعنی فلاں شخص روپیہ پیسہ لے آ ) فضول چیزوں چیزوں کے پیچھے پڑ کر لوگ اپنے بیش بہاوقت کو بیکار کھوتے ہیں تقدیر میں جد قدر ملنے والا وہ تو مل ہی کررہے گا - حدیث شریف میں آیا کہ جو اللہ کا ہوجاتا ہے دنیا ناک رگڑتی ہوئی اس کے قدموں میں آکر پڑتی ہے بس انسان کو چاہیئے کہ آخرت کی فکر میں لگے - 4 ربیع الثانی 1351 ھ مجلس خاص بوقت صبح یوم دوشنبہ میری بد اخلاقی کا منشا ء خوش اخلاقی ہے ( ملفوظ 309 ) ایک صاحب کے سوال جواب میں فرمایا کہ میرے یہاں صاحب حاجت اور ضرورت مند کے لئے کوئی متعین نہیں جس وقت حاجت لائے حتی الواسع پورا