ملفوظات حکیم الامت جلد 5 - یونیکوڈ |
ہیں ـ بر دل سالک ہزاراں غم بود گر نہ باغ دل خلا لے کم بود ( سالک دل کے باغ میں سے اگر ایک تنکا بھی کم ہو جاتا ہے تو اس کے دل پر ہزاروں غم سوار ہو جاتے ہیں ـ 12) پھر یہ سب کچھ تو ہے مگر اس طریق میں ناکامی نا اومیدی اور مایوسی کا نام و نشان نہیں قدم قدم پر تسلی موجود ہے بشرطیکہ منزل مقصود کی صحیح راہ معلوم ہو گئ ہو اس لیۓ کہ پھر تو صرف چلنا ہی باقی رہ جاتا ہے اور جس قدر چلتا ہے مقصود سے قرب ہی ہوتا جاتا ہے پھر تو اس شخص کو نا اومیدی اور مایوسی کا وسوسہ تک بھی نہیں ہوتا مولانا رومی فرماتے ہیں ـ عے کوۓ نومیدی مرد کا مید ہاست سوۓ تاریکی مرو خور شید ہاست ( نا امیدی کے کوچہ میں بھی مت جاؤ کیو نکہ (حضرت حق سے ) بہت امیدیں ہیں اور اندھیرے کی طرف مت جاؤ جبکہ سورج نکلے ہوۓ ہیں 12 ) باقی خود محبت کے نشیبو فراز کی پریشانی یہ الگ چیز ہے ـ من لم یذق لم یدر 4 ذیقعدہ 1350 مجلس بعد نماز ظہر یوم یکشنبہ خطوط پر بھی طریق سے مناسبت نہ ہونا ملفوظ 35 ) فرمایا کہ ایک صاحب کا خط آیا تھا اس میں بیعت کی در خواست کی تھی میں نے لکھا کہ میں جب تک یہ نہ دیکھ لوں کہ تم کو طریق سے مناسبت بھی ہے یا نہیں اس وقت تک بیعت نہیں کر سکتا اور اس کا اندازہ موقوف ہے خطوط تعلیمی کے دیکھنے پر جس کا سلسلہ پہلے سے جاری ہے آج ان کے خطوط آے ہیں تریسٹھ خطوط ہیں ایک اچھی خاصی مسل ہے میں نے سب کو دیکھنے کی بھی زحمت گوارا کی دیکھنے پر معلوم ہوا کہ بالکل مناسبت نہیں ان خطوط سے معلوم ہوا کہ بوجود تنبیہات کے پھر بھی بہت گڑبڑ کی ہے اس کا سبب صرف فہم کی کمی ہے فہم نہیں معلوم ہوتا حتی کہ آخر کے خطوط میں بھی وہی گڑبڑ ہے حالاکہ اتنے دنوں میں تو مناسبت ہو جانا چاہیۓ تھی لوگ مجھ کو تو بدنام کرتے