ملفوظات حکیم الامت جلد 5 - یونیکوڈ |
عشق مولی کے کم از لیلے بود گوئے گشتن ہر اواو لے بود یہ آج کل کے طالب ہیں یہ ہیں وہ باتیں جن کی وجہ سے میں کھود کرید کرتا ہاں تاکہ معلوم تو ہو کہ اس کے جزبات خیالات ہیں کیا جس پر مجھ کو سخت کہا جاتا ہے اور شکی اور وہمی سمجھتے ہیں کیا یہ وہم کی باتیں ہیں مجھ کو بحمد اللہ تجربہ ہے تجربار کی بناء پر ایسا کرتا ہوں - جہاد نفس جہاد کفار سے زیادہ سخت ہے ( ملفوظ 200) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ کہ جہاد نفس من وجہ کفار سے بھی زیادہ سخت ہے وہاں تو یہ ہے کہ ایک بار تلوار لگی چلو خاتمہ ہوا اور یہاں ہر دم اور ہر وقت اور ہر سانس پرارہ چلتا ہے اسی کو فرماتے ہیں - گشتگان خنجر تسلیم را رزماں اذغیب جانے دیگر ست ( جوحضرات خنجر تسلیم درضا کے مارے ہوئے ہوتے ہیں - ان کو ہر وقت غیب سے ایک حیات تازہ روحانی ملتی رہتی ہے ) جوگ جہاد نفس میں مشغول ہیں ان پر جو گزرتی ہے اس کووہی جانتے ہیں قبر کا حال مردہ ہی کو معلوم ہے ان کی یہ حالت ہوتی ہے جس کو کہا گیا ہے - اے تراخارے بپانشکستہ کے دانی کہ چسیت حال شیرا نے کہ شمشیر بلابر سر خور ند ( تیرے پیر میں کبھی کانٹا بھی نہیں لگا - تو ان بہادروں کی حالت کیا جانے جو سر پر تلوار کھاتے ہیں ا) اور یہ جہاد محض عشاق کی شان ہے کہ وہ ہر وقت نفس کشی میں رہتے ہیں اس کی خواہشوں لو ٌپامال کرتے رہتے ہیں دباتے رہتے ہیں بس اس میں جو ان کی حالت ہوتی ہے اس کو دوسرا کیا سمجھ سکتا ہے دل میں ذخم اور گھاؤ ہوجاتے ہیں کسی نے خوب کہا ہے - درون سینہ من ذخم بے نشان زدہ بہ حیر تم کہ عجیب تیرے بے کمان زدہ ( میرے سینہ کے اندر تونے ایسا زخم لگایا ہے جس کا کوئی نشان نظر نہیں آتا - مجھے حیرت ہے کہ بغیر کمان سے کیسا تیرا مارا ہے ) تیر تو لگتا نظر نہیں آتا مگر زخم اور گھاؤ موجود ہے - آج کل کی متانت کبر سے ناشی ہے