ملفوظات حکیم الامت جلد 5 - یونیکوڈ |
اس عالم میں نہ تھے اس لئے ان عشاق کی حالت ہی جدا تھی - اہل باطن کو آرائش ظاہر کی ضرورت نہیں ( ملفوظ 419 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ اہل باطن کو آرائش ظاہر کی کیا ضرورت اس میں خود ہی سب چیزیں آرائش کی موجود ہیں میں تو جب کسی کو بناؤ سنگھار سے رہتا ہوا دیکھتا ہوں فورا سمجھ جاتا ہوں کہ یہ شخص کمال سے کورا ہے کیونکہ فضول میں وہی سخص پڑتا ہے جو کمال سے کورا ہوتا ہے اسی کو کہا ہے - بناشد اہل باطن درپئے آرائش ظاہر بنفاش احتیاط جے نیست دیوا گلستان را اور ایسے شخص کی تو خود یہ حالت ہوتی ہے جس کی شان میں کہا گیا ہے - دلفر یبان بناتی ہمہ زیور بستند دلبر است کہ باحسن خداداد آمد ( محبوبان مجازی سب بناؤ سنگھار کے محتاج ہیں - ہمارا محبوب وہ ہے جس کو حسن خد اداد احاصل ہے -) نور فہم تقوے سے پیدا ہوتا ہے ( ملفوظ 420 ) ایک صاحب کے سوال کے جواب مین فرمایا کہ حضرت شیخ عبد الحق محدث دہلوی بیت بڑے شیخ ہیں ظاہر کے بھی اور باطن کے بھی حالانکہ ہر فن کی صرف ایک ایک کتاب پڑھی اور باوجود اس کے ہر فن سے کامل مناسبت تھی بات یہ ہے کہ نور فہم تقوے سے پیدا ہوتا ہے ایسے شخص کو مختصر درس بھی کافی ہوجاتا ہے - سلطان شمس الدین التمش کے قطب صاحب کے نماز جنازہ پڑھانے کا واقعہ ( ملفوظ 412 ) ایک سلسلہ گفتگومیں فرمایا کہ ان حضرات کو اس ناپائیدار اور فانی دنیا سے ذرہ برابر تعلق نہیں ہوتا حضرت قطب صاحب کے پاس سلطان شمس الدین نے لکھا کہ میں اپنے مواضع کی آمدنی آپ کی خانقاہ کے نام زدہ کرتا ہوں اگر اجازت ہو جواب میں تحریر فرمایا کہ شمس الدین ہم کو تم سے محبت ہے اور ہم سمجھتے تھے کہ تم کو بھی ہم سے محبت ہوگی مگر آج معلوم ہوا کہ تم کو ہم سے محبت نہیں اگر محبت ہوتی تو ہمارے لئے وہ چیز تجویز نہ کرتے جو خدا کے نزدیک مبغوض ہے یعنی ٹھکانا ہے ان حضرات کی