ملفوظات حکیم الامت جلد 5 - یونیکوڈ |
دوسرے کی اصلاح مصلح کی ضرورت ( مکفوظ 24 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ کسی کی اصلاح کے لئے نرا صالح ہونا کافی نہیں بکلہ مصلح کی ضرورت ہے جیسے مریض کو معالج کے تند رست ہونے کی ضرورت نہیں بلکہ اس کے طبیب ہونے کی ضرورت ہے اس لئے کہ ہر تندرست طبیب نہیں ہوتا - اشرفی لکھنا پسند نہیں ( ملفوظ 25 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا لہ مجھ کو یہ ایسی پارٹی بندی پسند نہیں کہ ایک صاحب ہی خیال اور ایک ہی مشرب کے ہو کر نسبتوں سے فرق ظاہر کریں جیسے ایک صاحب نے اپنے نام کے ساتھ اشرفی لکھا تھا بلا ضرورت ایسی نسبتیں متضمن مفاسد ہیں ایک صاحب نے عرض کیا کہ چشتی قادری ، سہردردی یہ بھی تو ایک نسبت ہے فرمایا کہ وہاں تو اپنے مسلک اور مشروب کو اہل بدعت کے مسلک سے ممتاز کرنا ہے اور یہاں جب ایک ہی مسلک اور مشرب ہے تو وہ مقصود نہیں ہو سکتا - اپنے کام کے لئے دوسروں کو مجبور نہ کرنا ( ملفوظ 26 ) ایک صاحب کے لئے واسطہ کے ذریعے خط و کتابت کرنا حضرت والا نے تجویز فرمایا تھا ان صاحب نے عرض کیا کہ وسطہ بننے پر کوئی راضی نہیں ہوتا فرمایا پھر میں کیا کروں ہاتھ جوڑ پیر پکڑو اور راضی کرو غرض آپ کاکام ہے آپ کوشش کیجئے میں اس کاکیا انتظام کروں میں تو خود اپنے کاموں کے لئے بھی دوسروں کو مجبور نہیں کرتا دوسروں کے لئے تو کیا کسی کو کچھ کہوں اور مجبور کروں - بے فکری دور کرنے کے لئے مواخزہ ( ملفوظ 27 ) ایک صاحب نے عرض کیا کہ یہ سب پریشانیاں جیسی اس وقت ان صاحب کو ہورہی ہیں یہ سب بے فکری دور کرنے اور فکر کو پیدا کرنے میں معین ہوتی ہیں فرمایا کہ جی ہاں میری تو یہ ہی نیت یوتی ہے پہر فرمایا کہ بے اصول باتیں کر کے خود اپنے اوپر پابندیاں عائد کرتے ہیں اور ایک عجیب بات ہے کہاپنے بے اصول برتاؤ کی خوب تاؤیلیں کرلیتے ہیں مگر میری مواخزہ کی تاویل نہیں کرتے کیوں شکائتیں کرتے پھرتے ہیں حالا نکہ ان کی سب بے تمیزیاں ہی سبب ہیں اور میرا مواخذہ مسبب ہے ـ کیو نکہ وہ