ملفوظات حکیم الامت جلد 5 - یونیکوڈ |
کہ ہار ( مغلوبیت ) تو پہلے ہی گلوگیر ہے پھر کامیابی ( جیت ) کہاں - دینی مفسد ہ سے منع کیا جائے گا (ملفوظ 152 ) ایک مولوی صاحب کے سوال کے جواب مین فرمایا کہ اگر پچاس دینوی مصلتحیں ہوں اور ایک دینی مفسدہ ہو تو مفسد ہی کو غالب سمجھا جائے گا عرض کیا گیا کہ جن نصوص مین جہاد کا حکم ہے یا صبر کا اس کے اعتبار سے حکم منصوص کے ہوتے ہوئے اپنی رائے سے اس کے خلاف ایک طریقہ کا ختیار کرنا کہ وہ جہاد ہے نہ صبر ہے یہ مسکوت عنہ یوگا یا اس کو منہی عنہ کہیں گے جواب فرمایا کہ باوجود ایسی ضرورتیں واقع ہونے کے معتقد میں نے جب اس کو ترک کیا احتیار نہیں کیا تو یہ اجماع ہوگیا اس کے ترک ہع اس لئے ممنوع ہوگا یہ احتمال بھی نہ رہا کہ نصوص کو ماؤں یا معطل کہہ لیا جائے - 32 ربیع الاول 1351 ھ مجلس خاص بوقت صبح یوم جمعہ نیند خدا کی بڑی نعمت ہے ( ملفوظ 153 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ نیند بھی خدا کی ایک بہت بڑی نعمت ہے بعض اوقات شب کو نیند کم آتی ہے سونے جی ترستا رہتا ہے تمام شب بے چینی رہتی ہے مگر احیانا ایسا اتفاق ہوتا ہے کہ صبح کو بیٹھ گیا اور دفعہ آنکھیں بند ہوگیئں پھر جو آ نکھ کھلی اس وقت معلوم ہوتا کہ دفعتہ دماغ میں سے کچھ غبار سانکل گیا اس وقت طبیعت نہایت بشاش ہوجاتی ہے تمام شب کا نکان دماغ کا جاتا رہتا ہے مگر آج تک یہ نہ معلوم ہوا کہ وہ کیا چیز ہے جودماغ سے نکل جاتی ہے اور اس کے نکلنے سے سکون ہوجاتا ہے طبیب یہ بھی نہیں کہتے کہ دماغ کمزور ہے بلکہ یہ کہتے ہیں کہ دماغ نہایت قوی ہے اور خود مجھ کو بھی بفضلہ تعالی کسی قسم کوئی دماغی شکایت نہیں معلوم ہوتی پھر سمجھ میں نہیں آتا کہ یہ کیا بات ہے - ذہانیت ؛تیزی اور سمجھ میں فرق ( ملفوظ 154 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ ذہانت اور تیزی اور چیز ہے اور سمجھ اور چیز ہے دومصنفوں کا نام لیا کہ ان میں تقریر وتحریر کے وقت غصہ اس قدر ہے کہ بے تاب ہوجاتے ہیں مگر سمجھتے موٹی موٹی باتوں کو بھی نہیں ہاں تیز اس قدر ہیں کہ جب چلتے ہیں