ملفوظات حکیم الامت جلد 5 - یونیکوڈ |
بڑی گڑ بڑ ہوتی ہے یہ خود ایک مستقل مقصود ہے اہل مدارس کو اس طرف توجہ کرنا چاہئے ستیہ گر کا ماخز سمجھ میں نہیں آتا ( ملفوظ 326 ) ایک صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ اگر کسی ظالم کے مقابلہ میں قدرت ہوتو ضرب یضرب پر عمل ہو - گر قدرت نہ ہوتو صبر یصبر پر عمل ہو یہ بیچ کی صورت جس کو ستیہ گرہ کہا جاتا ہے اس کا کویئ ماضز سمجھ میں نہیں آتا - 5 ربیع الثانی 1351ھ مجلس خاص بوقت سبح یوم سہ شنبہ عیدین میں دعا کے بارے میں شرعا وسعت ہے ( ملفوظ 327 ) ایک مولوی صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ عیدین میں نہ قبل الخطبہ نہ بعد الخطبہ منقول دعا منقول تو ہے نہیں لیکن اگر کہیں معول ہو تو مگر التزام نہ ہوتو کلیات شرعیہ کی بنا پر کوئی حرج نہیں ایسی چیزوں کی بحث میں نہ پڑنا چاہئے جس میں شرعا وسعت ہے اہتمام کے لائق اور بہت باتیں ہیں لوگ ان کو چھوڑ نے پر آمادہ نہیں جن میں کھلم کھلا دین کی تحریف کر رہے ہیں - تبرکات کے متعلق مسلک اعتدال ( ملفوظ 328 ) ایک سلسلہ گفتگو میں جو تبرکات کے متعلق فرمایا کہ اگر غیر محترم کا کوئی احترام کرے یہ برا نہیں بشرطیکہ حد کے اندر ہو اور اگر محترم نہ کرے یہ برا ہے اصل چیز یہ ہے کہ ہر چیز کو اس حد پر رکھنا چاہئے - مجھے ڈھونگ کرنا آیا ( ملفوظ 329 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ اللہ کا فضل ہے کہ مجھ کو کبھی دھونگ کرنا آیا ہی نہیں اور اگر آتا اور کرتا بھی تو ظاہر پرستوں کی نظر میں جب کا آج خاص غلبہ ہے میری بڑی امتیازی شان ہوجاتی مگر اب کچھ بھی نہیں اس لئے مختلف فیہ مسئلہ ہورہا ہوں مگر اپنے بزرگوں کا یہی طرز دیکھا اور یہی پسند ہے - الحاد کا زور