نبی کریم ﷺ بخار اور ہر طرح کی تکالیف میں پڑھنے کے لئے یہ دعاء سکھاتے تھے : بِسْمِ الْكَبِيرِ، أَعُوذُ بِاللَّهِ الْعَظِيمِ، مِنْ شَرِّ كُلِّ عِرْقٍ نَعَّارٍ، وَمِنْ شَرِّ حَرِّ النَّارِ (مشکوۃ : 135)
رَبُّنَا اللَّهُ الَّذِي فِي السَّمَاءِ، تَقَدَّسَ اسْمُكَ، أَمْرُكَ فِي السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ، كَمَا رَحْمَتُكَ فِي السَّمَاءِ، فَاجْعَلْ رَحْمَتَكَ فِي الْأَرْضِ، اغْفِرْ لَنَا حُوبَنَا وَخَطَايَانَا، أَنْتَ رَبُّ الطَّيِبِينَ، أَنْزِلْ رَحْمَةً مِنْ رَحْمَتِكَ، وَشِفَاءً مِنْ شِفَائِكَ، عَلَى هَذَا الْوَجَعِ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا : تم میں سے جس کو کوئی تکلیف ہو یا اُس کے کسی بھائی کو ہو تو یہ مذکورہ دعاء پڑھے ، ان شاء اللہ تعالیٰ ۔ اللہ تعالیٰ شفاء عطاء فرمائیں گے ۔ (مشکوۃ : 135 ـ 136)
اللَّهُمَّ اشْفِ عَبْدَكَ يَنْكَأُ لَكَ عَدُوًّا، أَوْ يَمْشِي لَكَ إِلَى جِنَازَةٍ ےنبی کریم ﷺ کا ارشاد ہے کہ تم میں سے جو شخص اپنے بھائی کی عیادت کے لئے جائے تو اس کو یہ دعاء پڑھنی چاہئے ۔ (مشکوۃ : 136)
عیادت کے آداب :
بیمار کو اُس کی زندگی اور صحت کے حوالے سے تسلی دینا ۔ إِذَا دَخَلْتُمْ عَلَى الْمَرِيضِ فَنَفِّسُوا لَهُ فِي أَجَلِهِ فَإِنَّ ذَلِكَ لَا يَرُدُّ شَيْئًا وَيُطَيِّبُ بِنَفْسِهِ(مشکوۃ : 137) وَلْيُنْسِئْ لَهُ فِي الْأَجَلِ(شعب الایمان ، رقم: 8779)
بیمار کے سرہانے بیٹھنا ۔ كَانَ غُلَامٌ يَهُودِيٌّ يَخْدُمُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمَرِضَ فَأَتَاهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعُودُهُ فَقَعَدَ عِنْدَ رَأْسِهِ (مشکوۃ : 137) كَانَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ إِذَا عَادَ الْمَرِيضَ جَلَسَ عِنْدَ رَأْسِهِ(مسندابو یعلیٰ موصلی ۔ رقم : 2430)
مریض کو اسلام کی دعوت دینا(جبکہ وہ کافر ہو )۔فَأَتَاهُ النَّبِيُّﷺيَعُودُهُ فَقَعَدَ عِنْدَ رَأْسِهِ فَقَالَ لَهُ:«أَسْلِمْ». فَنَظَرَ إِلَى أَبِيهِ وَهُوَ عِنْدَهُ فَقَالَ: أَطِعْ أَبَا الْقَاسِمِ. فَأَسْلَمَ. (مشکوۃ : 137)
ماشیاً جانا ۔ یعنی عیادت کے لئے پیدل جانا تاکہ حدیث کے مطابق ہر ہر قدم پر نیکی ملے اور گناہ معاف ہوں ، لیکن سوار ہوکر بھی عیادت کے لئے جاسکتے ہیں ، اور آپ ﷺ سے یہ بھی ثابت ہے ۔عَنِ ابْنِ المُنْكَدِرِ، سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، يَقُولُ: مَرِضْتُ مَرَضًا، فَأَتَانِي النَّبِيُّﷺيَعُودُنِي،وَأَبُو بَكْرٍ، وَهُمَا مَاشِيَانِ(بخاری : 5651)عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ:«جَاءَنِي النَّبِيُّ ﷺ يَعُودُنِي، لَيْسَ بِرَاكِبِ بَغْلٍ وَلاَ