طریقہ استعمال :صبح نہار منہ ، دوپہر اور شام کو سوتے ہوئے پئیں
پرہیز :سرد چیزوں سے پرہیز کریں ، اور تین سال تک جام ، کیلا اور سیتا پھل استعمال نہ کریں ۔
﴿کان کے امراض ﴾
کان کے جملہ امراض میں کلونجی آئل کو گرم کریں ، پھر ٹھنڈا ہونے پر دو قطرے کان میں ٹپکائیں ۔
﴿چہرے کے دھبے ، کیل ، مہاسے اور جھائیاں وغیرہ﴾
ترکیب :ایک کپ سنترہ یا موسمی یا انناس کے رس میں آدھا چمچہ کلونجی آئل ملائیں ۔
طریقہ استعمال :دن میں دو مرتبہ صبح و شام پئیں ۔اس کے علاوہ کلونجی سے تیار شدہ کریم بھی چہرے کو مسلسل
لگاتے رہیں ۔
پرہیز :گرم اشیاء سے پرہیز کریں ۔
میعاد :ایک ماہ میں ان شاء اللہ چہرہ صاف ہوجائے گا ۔
﴿دانتوں کے امراض ﴾
ترکیب :ایک کپ دہی میں آدھا چمچہ کلونجی آئل ڈالیں ۔
طریقہ استعمال :دن میں دو مرتبہ پئیں ۔اور ساتھ ہی کلونجی سے تیار شدہ کوئی منجن بھی استعمال کریں ۔
﴿دانتوں اور مسوڑھوں کا علاج ﴾
ترکیب :ایک چمچہ سرکہ میں آدھا چمچہ کلونجی آئل ملائیں ۔
طریقہ استعمال : تین منٹ تک دانتوں میں لگائے رکھیں ، یا کلی کریں۔دن میں دو مرتبہ یہ عمل کرنا ہے ۔
میعاد :یہ عمل ایک ہفتہ تک جاری رکھیں ۔