علمِ طِب
علمِ طب کی تعریف :
لغۃً : لفظِ ”طب“ طاء کے ضمہ ، فتحہ اور کسرہ تینوں کے ساتھ پڑھا جاسکتا ہے ۔اِس کا معنی ”علاج “ اور ”مرَض“
دونوں کے آتے ہیں ، یعنی یہ اضداد میں سے ہے ۔لفظِ طب ”سحر“ کے معنی میں بھی آتا ہے ، چنانچہ کہا جاتا ہے :”رَجُلٌ مَطْبُوْبٌ“یعنی وہ آدمی جس پر جادو کردیا گیا ہو ۔(کشف الباری ،کتاب الطب:529)
اصطلاحاً: هُوَ عِلْمٌ يُعْرَفُ بِهِ أَحْوَالُ بَدَنِ الْإِنْسَانِ مِنَ الصِّحَّةِ وَالْمَرَضِ۔یعنی علمِ طب وہ علم ہے جس کے ذریعہ سے بدنِ انسانی کے احوال کو صحت و مرض کے اعتبار سے پہچانا جائے ۔(عون المعبود :10/239)
علمِ طب کی اقسام:
اِس کی دو قسمیں ہیں : (1)طب الجسد ۔ (2)طب القلب۔
الطبّ الجسمانی : اِس کی تعریف گزر چکی ہے :هُوَ عِلْمٌ يُعْرَفُ بِهِ أَحْوَالُ بَدَنِ الْإِنْسَانِ مِنَ الصِّحَّةِ
وَالْمَرَضِ۔(عون المعبود :10/239)
الطبّ الرّوحانی : یعنی طبِ روحانی نام ہے اِس بات کا کہ دل کے کمالات اور اُس کی آفات و امراض کو جانا جائے