(5)زیتون کھاؤ اور اُس کا تیل لگاؤ ، کیونکہ اس میں ستر بیماریوں سے شفاء رکھی گئی ہے اور اُن میں سے ایک جُذام ہے ۔كُلُوا الزَّيْتَ وَادَّهِنُوا بِهِ، فَإِنَّ فِيهِ شِفَاءً مِنْ سَبْعِينَ دَاءً مِنْهَا الْجُذَامُ.(الطب النبوی لأبی نعیم: 684)
(6)ابو نعیم اصفہانی نے طب نبوی میں حضرت علی سے مرفوعاً نقل کیا ہے کہ جو شخص زیتون کا تیل لگائے شیطان چالیس راتوں تک اُس کے قریب نہیں آتا ۔فإنه من ادهن بالزيت لم يقربه الشيطان أربعين ليلة.(الطب النبوی لأبی نعیم: 685)
(7)زیتون کی مسواک کو نبی کریمﷺ نے ایک بہترین اور فائدہ مند مسواک فرمایااور اسے اپنی اور گذشتہ انبیاء علیہم الصلوۃ وا لسلام کی مسواک قرار دیا ہے۔نعم السواك الزيتون من الشجرة المباركة يطيب الفم ويذهب بالحفر هو سواكي وسواك الأنبياء قبلي.(الطب النبوی لأبی نعیم: 686)
دودھ :
دودھ کے فضائل :
قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے اِس قدرتی کرشمہ کو اپنے احسانات شمار کرتے ہوئے بیان فرمایا ہے۔نُسْقِيكُمْ مِمَّا فِي بُطُونِهِ مِنْ بَيْنِ فَرْثٍ وَدَمٍ لَبَنًا خَالِصًا سَائِغًا لِلشَّارِبِينَ.(النحل :66)
اللہ تعالیٰ نے جنت کی نہروں کو بیان کرتے ہوئے دودھ کی نہر کا بھی تذکرہ کیا ہے ، چنانچہ ارشاد فرمایا: وَأَنْهارٌ مِنْ لَبَنٍ لَمْ يَتَغَيَّرْ طَعْمُهُ.(محمد :15)
دودھ ایک بابرکت نعمت ہےچنانچہ نبی کریمﷺ کی خدمت میں جب دودھ پیش کیا جاتا تھا تو آپ یہ ارشاد فرماتے کہ اس میں برکت ہےیا یہ فرماتے کہ اس میں دو دو برکتیں ہیں۔(یعنی یہ ایک بہترین مشروب بھی ہے اور طاقتور کھانا بھی)۔كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أُتِيَ بِلَبَنٍ، قَالَ: بَرَكَةٌ أَوْ بَرَكَتَانِ.(ابن ماجہ : 3321)
ہر نعمت میں برکت اور اضافہ کی دعاء کی گئی ہے ، لیکن دودھ وہ واحد نعمت ہے جس میں برکت اور اضافہ کی دعاء تو ہے اس سے بہتر کی دعاء نہیں ، اِس سے معلوم ہوا کہ اس سے بہتر کوئی چیز نہیں ۔چنانچہ نبی کریمﷺ کا ارشاد ہے کہ جسے