پرہیز :مریض کو دو گھنٹہ تک سونے سے گریز کرائیں ۔
میعاد :ایک ہفتہ تک کریں ۔
﴿جلے ہوئے شدید زخم ﴾
دو سو گرام روغنِ زیتون میں پانچ گرام کلونجی آئل اور پندرہ گرام باچھ اور اسی گرام مہندی کے پتے ملاکر زخم پر لگائیں ، البتہ یہ دھیان رہے کہ روغنِ زیتون ترکی یا اٹلی کا ہو ، عام بازاری نہ ہو ۔زخموں کے ختم ہونے تک یہ علاج جاری رکھیں ۔
﴿موٹاپا ﴾
ترکیب :دو چمچہ شہد میں آدھا چمچہ کلونجی آئل ملاکر ایک کپ نیم گرم پانی میں حل کریں ۔
طریقہ استعمال :صبح شام پئیں ، اور ساتھ ہی دو کلو گندم اور ایک کلو جَو ملاکر آٹا پیس کے اس کی روٹی کھائیں ۔
پرہیز :چاول سے پرہیز کریں ۔
﴿چستی اور توانائی ﴾
ترکیب :آدھا چمچہ کلونجی آئل کو ایک چمچہ شہد کے ساتھ ملائیں ۔
طریقہ استعمال :روزانہ صبح نہار منہ استعمال کریں ۔، ان شاء اللہ بدن میں چستی اور پھرتی رہے گی ۔
﴿عورتوں میں دودھ کی کمی ﴾
ترکیب :ایک کپ دودھ میں دو قطرے کلونجی آئل ملائیں ۔
طریقہ استعمال :صبح شام پئیں ۔
میعاد :چالیس دن کے علاج سے ان شاء اللہ یہ شکایت دور ہوجائے گی ۔
﴿کوڑھ و برص﴾
نوعیتِ مَرض :برص کے داغ خواہ سرخ ہوں یا سفید یا کسی اور قسم کے ہوں ۔