طریقہ استعمال :پودینہ کے ساتھ روزانہ تین مرتبہ پئیں ۔
﴿مخصوص جگہوں کی سوجن ﴾
نوعیتِ مرض :مثلاً ران یا زیرِ ناف کے حصوں میں سوجن ہو ۔
علاج اور طریقہ :سوجی ہوئی جگہ کو اچھی طرح صابن سے دھوکر خشک کرلیں ، پھر رات کو اس جگہ پر کلونجی کا تیل مَل کر صبح تک چھوڑ دیں ۔
میعاد:یہ عمل تین تک جاری رکھیں ۔
﴿ٹیومر ﴾
علاج و طریقہ :کلونجی کاتیل متاثرہ جگہ پر مَلیں اور ساتھ ہی روزانہ ایک چمچہ کلونجی کا تیل پئیں ۔
میعاد:پندرہ دن تک اِس عمل کو جاری رکھیں ۔
﴿سر کا درد ﴾
کلونجی کا تیل پیشانی اور اُس کے کنارے، اِسی طرح کانوں کے کنارے پر اچھی طرح سے مَلیں اور ساتھ ہی روزانہ آدھا چمچہ کلونجی کا تیل پئیں ۔
﴿سینہ کی جَلن اور پیٹ کی تکالیف﴾
آدھا چمچہ کلونجی کاتیل ایک کپ دودھ میں ملاکر تین دن تک پئیں ۔
﴿ہچکیوں کا علاج﴾
ترکیب:ایک بڑا چمچہ ملائی کے ساتھ کلونجی کے تیل کے دو قطرے ملائیں ۔
طریقہ استعمال : صبح اور شام استعمال کریں ۔
میعاد:یہ علاج ایک ہفتہ تک جاری رکھیں ۔