﴿بی پی (بلڈ پریشر) کو کنٹرول کرنے کے لئے﴾
کسی بھی گرم مشروب میں آدھا چمچہ کلونجی کا تیل ملاکر پئیں اور ناشتہ سے پہلے لہسن کے دو دانے ضرور استعمال کریں۔
﴿بالوں کا قبل از وقت گرنا﴾
علاج اور طریقہ : چندیا پر لیموں کا عرق مَل کر پندرہ منٹ تک چھوڑ دیں ، اس کے بعد شیمپو اور پانی سے دھوئیں ،اچھی طرح خشک ہوجانے کے بعد ساری چندیا پر کلونجی کا تیل مَلیں ۔
میعاد :ایک ہفتہ کے استعمال سے ان شاء اللہ بالوں کا گرنا بند ہوجائے گا ۔
﴿بچوں کے پیٹ کا درد ﴾
نوعیتِ مرض :مثلاً پیٹ کا پھولنا اور دیگر پیٹ کے امراض وغیرہ ۔
ترکیب :کلونجی کے تیل کے دو قطرےماں کے دودھ میں یا گائے کے دودھ میں ملائیں ۔
طریقہ استعمال: صبح و شام بچے کو پلائیں اور تیل کی مالش کریں ۔
﴿بواسیر ﴾
نوعیتِ مرض :خون آرہا ہو ، یا اِجابت رُک جاتی ہو ۔
ترکیب :آدھا چمچہ کلونجی کا تیل ایک کپ بغیر دودھ کی چائے میں ڈالیں ۔
طریقہ استعمال :صبح و شام پئیں۔
پرہیز :گرم اشیاء سے پرہیز کریں ۔
ایک چمچہ سرکہ میں آدھا چمچہ کلونجی آئل ملاکر صبح و شام لگائیں ، اِس سے بھی فائدہ ہوتا ہے ۔
﴿جلد کے امراض ﴾
ترکیب :ایک چمچہ سرکہ میں ایک چمچہ کلونجی کا تیل ملاکر دونوں چیزوں کو اچھی طرح حل کرلیں ۔