تَلبینہ :
تلبینہ کیا ہے ؟
اجزاء:تلبینہ در اصل تین چیزوں کا نام ہے : (1)جَو ، ثابت یا اُس کا آٹا یا دَلیہ ۔ (2)دودھ ۔(3)شہد ۔
طریقہ :جَو کا آٹا دو بڑے چمچ بھرے ہوئے ایک کپ تازہ پانی میں گھولیں برتن میں دو کپ پانی تیز گرم کریں۔ اس گرم پانی میں جَو کے آٹے کا گھولا ہوا کپ ڈال کر صرف پانچ منٹ ہلکی آنچ پر پکائیں اور ہلاتے رہیں پھر اتار کر اس کو ٹھنڈا کریں ہلکا گرم ہو تو اس میں شہد حسب ذائقہ مکس کریں اور پھر اسی میں دو کپ دودھ نیم گرم (یعنی پہلے سے ابال کر اس کو ہلکا نیم گرم کرلیا گیا ہو) ملا کر خوب مکس کریں۔اِس کو تلبینہ کہا جاتا ہے ۔(حکیم طارق چغتائی صاحب )
حَساءٌ يُتَّخَذُ من نُخالَةٍ ولَبَنٍ وعَسَلٍ.(تاج العروس :36/90)وَهِيَ حَسَاءٌ من دَقِيْقٍ ورُبَّما يُجْعَلُ فيها شَيْءٌ من السُّكَّرِ والعَسَلِ.(المُحیط فی اللغۃ :2/455)۔هُوَ الْحسَاءُ الرَّقِيقُ الَّذِي هُوَ فِي قِوَامِ اللَّبَنِ.(زاد المعاد :4/110)هُوَ حَسْوٌ رَقِيقٌ يُتَّخَذُ مِنَ الدَّقِيقِ وَاللَّبَنِ.(مرقاۃ المفاتیح :7/2699)۔التلبينة حسو رقيق يتخذ من الدقيق واللبن. وقيل:من الدقيق والنخالة، وقد يجعل فيه العسل.(شرح الطیبی:9/2844)
تلبینہ کے فضائل و فوائد:
حضرت عائشہ صدیقہ فرماتی ہیں رسول اللہ ﷺ کے اہل خانہ میں سے جب کسی کو بخار یا کوئی اور تکلیف ہوتی تھی توآپﷺ حکم فرماتے کہ اس کیلئے تلبینہ تیار کیا جائے۔ پھر فرماتے تھے کہ تلبینہ بیمار کے دل سے غم کو اُتار دیتا ہے اور اس کی کمزوری کو یوں اتار دیتا ہے جیسے کہ تم میں سے کوئی اپنے چہرے کو پانی سے دھو کراس سے غلاظت اُتار دیتا ہے۔ عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا أَخَذَ أَهْلَهُ الْوَعْكُ، أَمَرَ بِالْحَسَاءِ، قَالَتْ: وَكَانَ يَقُولُ: إِنَّهُ لَيَرْتُو فُؤَادَ الْحَزِينِ، وَيَسْرُو عَنْ فُؤَادِ السَّقِيمِ، كَمَا تَسْرُو إِحْدَاكُنَّ الْوَسَخَ، عَنْ وَجْهِهَا بِالْمَاءِ.(ابن ماجہ :3445)