﴿دانت میں درد ﴾
نوعیتِ مرَض:سوراخ ، کیڑے لگنا ، وغیرہ ۔
علاج و طریقہ :رات کو سوتے ہوئے کلونجی آئل میں بھگویا ہوا روئی کا پھایہ رکھیں ۔
میعاد :ایک ہفتہ میں ان شاء اللہ نفع ہوگا۔
﴿سیلان الرحم﴾
ترکیب :آدھا کٹہ کھانے کا پودینہ کا جوشاندہ ایک کپ ، دو چمچہ مصری کا سفوف اور آدھا چمچہ کلونجی آئل کو ملائیں ۔
طریقہ استعمال :صبح نہار منہ استعمال کریں ۔
میعاد :چالیس دن تک استعمال کریں ۔
﴿توتلے پَن کیلئے ﴾
ترکیب :ایک چمچہ کلونجی آئل اور دو چمچہ شہد ملائیں ۔
طریقہ استعمال : دن میں دو مرتبہ زبان پر رکھیں ۔
نوٹ :یہی علاج کیلشیم کی کمی ، دانتوں کا ٹوٹنا یا بھر جانا اور ہونٹوں کے درد کےلئے بھی ہے ۔
(یہ تمام علاج ترمذی کی جلدِ ثانی کی شرح ”انتہاب المنن “ جلدثالث ، صفحہ نمبر 49 تا صفحہ نمبر 61 سے لیے گئے ہیں )