نوٹ : واضح رہے کہ ترکِ علاج صرف اعلیٰ درجہ کے متوکّلین کے لئے درست ہے ، عامی آدمی کو اِس پر عمل کرتے ہوئے علاج کو ترک نہیں کرنا چاہیئے ۔ (از: مرتب)
علاج کے شرعی طریقے
حجامت /پچھنے لگوانا:
حجامت کا معنی :
حجامت” امْتِصَاصُ الدَّمِ بِالْمِحْجَمِ “ کو کہتے ہیں۔(القاموس الفقهی: 78) یعنی آلہء حجامت کے ذریعہ خون کا چوس لینا ۔ اِس کو سینگی لگوانا بھی کہتے ہیں ،یہ ایک بہترین طریقہ علاج ہے ، جس کے ذریعہ سے جسم کے فاسد مادّوں کو اخراجِ دم کے ذریعہ نکال دیا جاتا ہے ، احادیثِ کثیرہ میں نبی کریم ﷺ سے حجامت کا ثبوت ملتا ہے ۔
حجامت ایک بہترین طریقہ علاج:
نبی کریم ﷺنے حجامت کو بہترین طریقہ علاج قرار دیا ہے اور اِس کے فوائد و منافع ذکر کیے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ آپﷺسے کئی مرتبہ خود بھی حجامت کرواناثابت ہے اور آپ نے اِس کی امّت کو تلقین بھی فرمائی ہے ۔چند روایات ملاحظہ ہوں:
آپﷺ کا ارشاد ہے :بہترین علاج جسے تم اختیار کرتے ہووہ حجامت لگوانا ہے اور قسط البحری یعنی سمندری جڑی بوٹی سے علاج کرنا ہے۔إِنَّ أَمْثَلَ مَا تَدَاوَيْتُمْ بِهِ الحِجَامَةُ، وَالقُسْطُ البَحْرِيُّ.(بخاری: 5696)۔إِنْ كَانَ فِي شَيْءٍ