اَثمَد سرمہ کے فوائد:
نبی کریم ﷺ رات کو سوتے ہوئے اَثمد سرمہ لگایا کرتے تھے اور اِس کے لگانے کی امّت کو تعلیم دی ہے ۔احادیث طیبہ میں اَثمد کے کئی فوائد ذکر کیے گئے ہیں :
آنکھوں کو تیز کرتا ہے ۔
پلکوں کو اُگاتا ہے ۔
آنکھ سے گندگی کو دور کرتا ہے ۔
آنکھوں کو صاف کرتا ہے ۔
وَإِنَّ خَيْرَ أَكْحَالِكُمُ الْإِثْمِدُ: يَجْلُو الْبَصَرَ، وَيُنْبِتُ الشَّعْرَ۔(ابوداؤد:3878)عَلَيْكُمْ بِالْإِثْمِدِ، فَإِنَّهُ مَنْبَتَةٌ لِلشَّعْرِ، مَذْهَبَةٌ لِلْقَذَى، مَصْفَاةٌ لِلْبَصَرِ۔(طبرانی اوسط:1064)عَلَيْكُمْ بِالْإِثْمِدِ عِنْدَ النَّوْمِ، فَإِنَّهُ يَجْلُو الْبَصَرَ، وَيُنْبِتُ الشَّعَرَ۔(ابن ماجہ :3496)كَانَتْ لِلنَّبِيِّ ﷺ مُكْحُلَةٌ، يَكْتَحِلُ مِنْهَا ثَلَاثًا، فِي كُلِّ عَيْنٍ۔(ابن ماجہ :3499)
کلونجی :
کلونجی کے فضائل :
کلونجی کو لازم پکڑو ، کیونکہ اس میں موت کے سواہر بیماری سے شفاء ہے ۔عَلَيْكُمْ بِهَذِهِ الحَبَّةِ السَّوْدَاءِ فَإِنَّ فِيهَا شِفَاءً مِنْ كُلِّ دَاءٍ إِلَّا السَّامَ.(ترمذی:2041)مَا مِنْ دَاءٍ، إِلَّا فِي الْحَبَّةِ السَّوْدَاءِ مِنْهُ شِفَاءٌ، إِلَّا السَّامَ.(مسلم: 2215)
کلونجی کے فوائد:
حکیم ابن سینا ء نے طب کی مشہور کی کتاب ”القانون“ میں کلونجی کے فوائد لکھے ہیں :
بلغم کو ختم کرتی ہے ۔