﴿موٹاپا ختم کرنے کیلئے ﴾
ترکیب :ایک چمچہ ادرک کا جوس اور آدھا چمچہ کلونجی کا تیل ملالیں ۔
طریقہ استعمال :دن میں دو مرتبہ پئیں ۔
پرہیز:تمام قابض اور بادی اشیاء سے احتیاط کریں ۔
﴿جوڑوں اور رگوں کا درد﴾
ترکیب :ایک چمچہ سرکہ اور آدھا چمچہ کلونجی کا تیل ملائیں ۔
طریقہ استعمال :دن میں دو مرتبہ استعمال کریں ۔
﴿امراضِ چشم ﴾
ترکیب :ایک کپ گاجر کا رس اور آدھا چمچہ کلونجی کا تیل ملائیں ۔
طریقہ استعمال :صبح نہار منہ اور شام میں سوتے وقت پئیں ۔
پرہیز:آنکھوں کو دھوپ کی گرمی سے بچائیں ۔
میعاد :یہ علاج چالیس دن تک جاری رکھیں۔
﴿زنانہ پوشیدہ امراض ﴾
نوعیتِ مرض :سفید کپڑے کی شکایت ، لال کپڑا مہینہ میں دوچار بار ہونا ، پیٹ میں درد ، کمر میں تکلیف ، پیٹ میں جلن وغیرہ ہونا ۔
ترکیب :کچا پودینہ جو سالن میں استعمال ہوتا ہے ، ایک مٹھی بھر لے کر دو گلاس پانی میں اُبال کر ایک کپ جوس نکالیں ، پھر اس میں آدھا چمچہ کلونجی کا تیل ملائیں ۔
طریقہ استعمال : صبح نہار منہ اور شام کو سوتے وقت پئیں ۔
پرہیز:آم کا اچار ، مرغی کے انڈے ، بیگن ، اور مچھلی سے پرہیز کریں ۔