پیٹ پھولنے کے علاج کے لئے مفید ہے ۔
جسم پر نکلنے والے تِل اور برص وغیرہ کو قطع کرتی ہے ۔
دردِ سر کے لئے مفید ہے، چنانچہ سرکہ وغیرہ میں ڈال کر اگلے دن اسے پیس کر سونگھا جائے تو دردِ سر جاتا رہتا ہے ۔
دانتوں کے درد میں بھی فائدہ مند ہے ۔(القانون لابن سینا ، بحوالہ کشف الباری ، کتاب الطب :555)
کلونجی کے ذریعہ مختلف بیماریوں کا علاج :
کلونجی قدرت کا دیا ہوا ایک انمول تحفہ ہے ، جس کے ذریعہ سینکڑوں بیماریوں کا علاج کیا جاتا ہے ، اطباء نے کلونجی کے کرشموں پر مستقل کتابیں لکھی ہیں اور ان میں کلونجی ذریعہ مفرد اور مرکب طور پر بیماریوں کے علاج بیان کیے ہیں ۔ترمذی جلدِ ثانی کی شرح ”انتہاب المنن “ میں کلونجی کے ذریعہ کئی بیماریوں کا علاج ذکر کیا گیا ہے ، افادہ عام کے لئے ذیل میں اُس میں سے چند بیماریاں اور اُن کا علاج ذکر کیا جارہا ہے ، جن سے وقت ضرورت فائدہ حاصل کیا جاسکتا ہے ۔
﴿دمہ ، کھانسی ﴾
ترکیب :ایک کپ گرم پانی میں ایک چمچہ شہد ، آدھا چمچہ کلونجی کا تیل ملائیں ۔
طریقہ استعمال :صبح نہار منہ اور شام میں کھانے کے بعد پئیں ۔
پرہیز :سرد چیزوں سے بچیں ۔
میعاد :یہ علاج چالیس کم از کم دن تک جاری رکھیں ۔
﴿ذیابیطس(شوگر)﴾
ترکیب :ایک کپ بغیر دودھ کے چائے کے قہوہ میں آدھا چمچہ کلونجی کا تیل ملائیں ۔
طریقہ استعمال :دن میں دو مرتبہ پئیں ۔
پرہیز:چکنی چپڑی چیزوں سے بچیں ۔
میعاد :بیس دن تک جاری رکھیں ، اس کے بعد معاینہ کرائیں ، اگر شوگر میں کمی آجائے تو دوا ختم کردیں