ترکیب:دو حصہ فروٹ کا سرکہ اور ایک حصہ کلونجی آئل ملاکرہلکی آنچ میں پانچ منٹ پکالیں۔
طریقہ استعمال :صبح شام ٹھنڈا کرکے داغوں پر لگائیں ۔
﴿گردے کی پتھری ﴾
ترکیب :کچا سیتا پانچ گرام ، گڑ ایک گرام اور چار قطرے کلونجی آئل ملائیں۔
طریقہ استعمال :صبح نہار منہ استعمال کریں ۔
پرہیز :پالک کی بھاجی ، ٹماٹر ، لیموں سے پرہیز کریں ۔
میعاد :یہ دس دن تک کاعلاج ہے ۔
﴿پرانی کھانسی اور کالی کھانسی ﴾
ترکیب :دس گرام عقر قرحا کا سفوف بناکر دوسو گرام شہد میں سو گرام کلونجی آئل ملائیں ۔
طریقہ استعمال :دوپر اور شام کو پئیں ۔
پرہیز :آئس کریم ، فریج کا پانی ،کھٹا پھل اور سرد اشیاء سے پرہیز کریں ۔
میعاد :ان شاء اللہ چالیس دن میں شفاء حاصل ہوجائے گی ۔
﴿سوریائسس﴾
چھ عدد لیموں کا جوس ، پچاس گرام کلونجی آئل کے ساتھ ملاکر لگانے سے ان شاء اللہ سوریائسس ختم ہوجائے گا ۔
﴿کان کے جملہ امراض ﴾
ترکیب :ایک چمچہ کلونجی آئل اور ایک چمچہ زیتون کا تیل گرم کرلیں ۔
طریقہ استعمال :سوتے ہوئے تھوڑا تھوڑا کان میں ڈالیں ۔