﴿معدہ اور آنتوں کا اَلسر ﴾
ترکیب :سالن میں استعمال ہونے والا کچا پودینہ ایک کپ پانی میں ابال کر پودینہ کے ایک کپ عرق میں آدھا چمچہ کلونجی آئل ملائیں۔
طریقہ استعمال :صبح نہار منہ اور شام کو سوتے ہوئے پئیں ، کھانا ہمیشہ دہی کے ساتھ کھائیں ۔
پرہیز :تیز و ترش چیزوں سے پرہیز کریں ۔
میعاد :ایک ہفتہ یہ علاج جاری رکھیں ۔
﴿گلے سے پھیپڑوں تک کی سوزشیں ﴾
ترکیب :ایک کپ گرم پانی میں دو چمچہ شہد اور آدھا چمچہ کلونجی آئل ملائیں ۔
طریقہ استعمال : صبح نہار منہ اور شام کو سوتے ہوئے پئیں۔
پرہیز :آئس کریم ،فریج کا پانی ، کچا ناریل ، لیموں ، سنترہ اور موسمی وغیرہ سے پرہیز کریں ۔
میعاد :دس دن تک اِس عمل کو جاری رکھیں ۔
﴿کھانسی و بلغم ﴾
ترکیب :ایک کپ گرم پانی میں دو چمچہ شہد اور آدھا چمچہ کلونجی آئل ملائیں ۔
طریقہ استعمال : صبح نہار منہ اور شام کو سوتے ہوئے پئیں۔
پرہیز :سرد چیزوں سے پرہیز کریں۔
میعاد :دو ہفتہ تک یہ علاج جاری رکھیں ۔
﴿دل کے امراض ﴾
نوعیتِ مَرض:مثلاً دل کی نالیوں کے وال کا بلاک ہوجانا ، سانس میں رکاوٹ پیدا ہونا ، ٹھنڈے پسینے آنا ، دل میں درد وغیرہ ہونا ۔