طریقہ استعمال :رات کو سوتے ہوئے متاثرہ مقام پر لگائیں اور صبح صابن سے نہالیں ۔
﴿عام بخار ﴾
ترکیب :آدھا کپ پانی میں آدھا کپ لیموں کا رس اور آدھا چمچہ کلونجی کا تیل ملالیں ۔
طریقہ استعمال :دن میں دو مرتبہ پئیں ۔
پرہیز :چاول سےپرہیز کریں ۔
میعاد :بخار ہونے تک یہ علاج جاری رکھیں ۔
﴿دماغی بخار﴾
کلونجی کی بھاپ کو سانس کے ذریعہ جسم میں داخل کریں اور روزانہ صبح و شام لیموں کے عرق میں آدھا چمچہ کلونجی کا تیل ملاکر تین دن تک پئیں ، چوتھے دن سے آدھا چمچہ کلونجی کا تیل ایک کپ بغیر دودھ کی چائے میں ڈال کر پئیں ۔
﴿بخار کی شدّت ﴾
ایک چائے کے چمچہ کے برابرکلونجی آئل کو دودھ کے بغیر چائے میں ملاکر استعمال کریں اور بخار ختم ہونے تک یہ علاج جاری رکھیں۔
﴿گردہ یا پتے میں پتھری ﴾
ترکیب :ایک کپ گرم پانی دو چمچہ شہد اور آدھا چمچہ کلونجی کا تیل ملائیں۔
طریقہ استعمال :دن میں دو مرتبہ پئیں ۔
پرہیز :ٹماٹر ، پالک اور لیموں سے پرہیز کریں ۔
﴿مرگی ﴾
ترکیب :ایک کپ گرم پانی میں دو چمچہ شہد اور آدھا چمچہ کلونجی کا تیل ملائیں ۔