اللہ تعالیٰ کھانا کھلائیں اُس کو یہ دعاء مانگنی چاہیئے کہ اے اللہ ! ہمیں اس میں برکت عطاء فرمائیے اور اور اس سے بھی زیادہ اچھا رزق عطاء فرمائیے اور جس کو اللہ تعالیٰ دودھ پلائیں اُسے یوں دعاء مانگنا چاہیئے کہ اے اللہ ! ہمیں اس میں برکت عطاء فرمائیے اور یہ نعمت اور زیادہ بڑھا کر عطاء فرمائیے ، اس لئے کہ میں دودھ کے علاوہ اور کوئی ایسی چیز نہیں جانتا جو کھانے اور پینے دونوں کے لئے کافی ہوجائے۔مَنْ أَطْعَمَهُ اللَّهُ طَعَامًا، فَلْيَقُلِ اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِيهِ، وَارْزُقْنَا خَيْرًا مِنْهُ، وَمَنْ سَقَاهُ اللَّهُ لَبَنًا، فَلْيَقُلِ اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِيهِ، وَزِدْنَا مِنْهُ، فَإِنِّي لَا أَعْلَمُ مَا يُجْزِئُ مِنَ الطَّعَامِ وَالشَّرَابِ، إِلَّا اللَّبَنُ.(ابن ماجہ : 3322)
گائے کا دودھ:
گائے کے دودھ کو لازم پکڑو ، کیونکہ ہر طرح کے درختوں سے چرتی ہے۔عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ ﷺقَالَ: إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ لَمْ يُنْزِلْ دَاءً إِلَّا وَضَعَ لَهُ شِفَاءً إِلَّا السَّامَ , فَعَلَيْكُمْ بِأَلْبَانِ الْبَقَرِ فَإِنَّهَا تَرُمُّ مِنْ كُلِّ شَجَرٍ.(السنن الکبریٰ للبیہقی : 19571)
نبی کریمﷺکا ارشاد ہے کہ گائے کے دودھ میں شفاء ہے ، اُس کے گھی میں دواء ہے اور اُس کے گوشت میں بیماری ہے ۔إِنَّ أَلْبَانَهَا أَوْ لَبَنَهَا شِفَاءٌ، وَسَمْنَهَا دَوَاءٌ، وَلَحْمَهَا أَوْ لُحُومَهَا دَاءٌ.(السنن الکبریٰ للبیہقی : 19572)
انجیر:
انجیر کے فضائل :
اسکی فضیلت کے لئے یہی کافی ہے کہ خود اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں اس کی قسم کھائی ہے، جو اِس کے عظیم اور بابرکت ہونے کی نشانی ہے ۔وَالتِّينِ وَالزَّيْتُونِ.(التین :1)