میعاد :یہ علاج چالیس دن جاری رکھیں ۔
﴿اضمحلال یعنی کمزوری، سستی ، تھکن﴾
ترکیب :کِنُّو یا مالٹے کے رس میں آدھا چمچہ کلونجی کا تیل ملائیں ۔
میعاد:دس روز تک پئیں، ان شاء اللہ نجات مل جائےگی ۔
﴿حافظہ کی کمزوری ﴾
ترکیب :100 ملی گرام پودینہ کو جوش دے کر اس میں آدھا چمچہ کلونجی کا تیل ۔
طریقہ استعمال :دن میں پئیں۔
﴿گردہ کی تکلیف﴾
ترکیب:ایک پاؤ کلونجی پیس کر ایک کپ شہد میں اچھی طرح حل کریں ، پھر اس محلول کے دو چمچہ آدھےکپ پانی میں ملاکر اس میں ایک چمچہ کلونجی کا تیل ملائیں ۔
طریقہ استعمال :روزانہ ناشتہ سے پہلے استعمال کریں
میعاد:تین ہفتہ تک اس علاج کو جاری رکھیں ۔
﴿چہرے کی تازگی اور خوبصورتی﴾
ترکیب:آدھا چمچہ کلونجی کا تیل اور ایک چمچہ زیتون کا تیل ملائیں ۔
طریقہ استعمال : چہرے پر مَل کر چھوڑدیں اور پھر ایک گھنٹہ بعد صابن سے منہ دھولیں۔
میعاد :کم از کم ایک ہفتہ یہ عمل کریں ۔
﴿مَتلی ﴾
ترکیب :ایک چمچہ کاریشن کا سفوف لے کر اُس میں آدھا چمچہ کلونجی کا تیل ڈال کر جوش دیدیں ۔