… پانچواں فرشتہ: ’’خواب میں دیکھتا ہوں کہ ایک شخص مٹھن لال جو کسی زمانہ میں بٹالہ میں اسسٹنٹ تھا۔ کرسی پر بیٹھا ہوا تھا اور گرد اس کے عملہ کے لوگ ہیں۔ میں نے جاکر کاغذ اس کو دے دیا اور کہا کہ یہ میرا پرانا دوست ہے۔ اس پر دستخط کر دو۔ اس نے بلا تأمل اس پر دستخط کر دئیے۔ جو مٹھن لال دیکھا گیا مٹھن لال سے مراد ایک فرشتہ تھا۔‘‘ (الحکم ج۹ ص۳۱، تذکرہ ص۵۱۵)
۶… چھٹا فرشتہ: ’’ایک فرشتہ کو میں نے بیس برس کے نوجوان کی شکل میں دیکھا۔ صورت اس کی مثل انگریز کے تھی اور میز کرسی لگائے بیٹھا تھا۔ میں نے اس سے کہا کہ آپ بہت ہی خوبصورت ہیں۔ اس نے کہا ہاں! میں درشنی آدمی ہوں۔‘‘ (تذکرہ ص۳۱)
۷… ساتواں فرشتہ: الہام ہوا ’’وی کین ویٹ وی ول ڈو۔‘‘
’’اس وقت ایک ایسا لہجہ معلوم ہوا کہ گویا انگریز ہے۔ جو سرپر کھڑا بول رہا ہے اور یہ انگریزی کا الہام اکثر ہوتا رہا ہے۔‘‘ (براہین احمدیہ ص۴۸۱ حاشیہ، خزائن ج۱ ص۵۷۲)
شوخ… اختر میاں! سن لئے مرزاقادیانی کے فرشتوں کے نام۔ جن کے ذریعہ سے مرزاقادیانی کا یہ کاروبار چل رہا تھا۔ یعنی آئل، خیراتی، ٹیچی ٹیچی، شیر علی، مٹھن لال، درشنی اور انگریز جس کا نام معلوم نہیں۔
اب ہمارے رب کے فرشتوں کے نام ملاحظہ ہوں:
۱… حضرت جبرائیل علیہ السلام۔ ۲… حضرت میکائیل علیہ السلام۔
۳… حضرت اسرافیل علیہ السلام ۴… حضرت عزرائیل علیہ السلام۔
کیوں بھئی اختر میاں! بندہ نے جو آپ سے کہا تھا کہ مرزائی لوگ رب، رسول، کلمہ، نماز، حج، قرآن اور فرشتوں وغیرہ کے قائل نہیں۔ بلکہ یہ اپنے ہی تیار کئے ہوئے رب، رسول، قرآن اور فرشتوں وغیرہ کے قائل ہیں۔ کیا یہ بات صحیح ہے یا کہ نہیں؟
اختر… استغفراﷲ! استغفراﷲ!! اس سے تو یہ ثابت ہوگیا کہ واقعی مرزاقادیانی کا اور ہمارا آپس میں بہت بڑا اختلاف ہے۔ خدا ہر مسلمان کو ان کے دجل وفریب سے بچائے۔ آمین ثم آمین!
وما علینا الا البلاغ!
لہٰذا یہ پمفلٹ مسلمانوں کے تحفظ ایمان کے لئے چند مخلص دوستوں کے عطیہ سے چھپوا کر مفت تقسیم کیا جارہا ہے۔ ادارہ ان دوستوں کا تہ دل سے شکرگذار ہے کہ جنہوں نے اس کارخیر میں حصہ لیا ہے۔ خدا ان کو جزائے خیر دے۔ آمین ثم آمین!