غلام رسول… ’’ایک غلطی کا ازالہ میں حضرت مسیح موعود نے فرمایا کہ ’’محمد رسول اﷲ والذین معہ‘‘ کے الہام میں محمد رسول اﷲ سے مراد میں ہوں اور محمد رسول اﷲ خدا نے مجھے کہا ہے۔‘‘ (اخبار الفضل قادیان مورخہ ۱۵؍جولائی ۱۹۱۵ئ)
شوخ… جناب ایڈیٹر اخبار الفضل کچھ اپ بھی کہئے۔
ایڈیٹر… ’’حضرت مسیح موعود کا وجود خاص آنحضرتﷺ کا ہی وجود ہے۔ حضرت مسیح موعود اور آنحضرتﷺ آپس میں کوئی مغائرت نہیں رکھتے۔ بلکہ ایک ہی شان، ایک ہی مرتبہ اور ایک ہی منصب اور ایک ہی نام رکھتے ہیں۔‘‘ (اخبار الفضل قادیان مورخہ ۱۵؍دسمبر ۱۹۱۵ئ)
شوخ… کیوں بھئی اختر میاں! سن لیا کلمہ کا مسئلہ اور اس کا جواب۔ لو اب تمہیں مرزاقادیانی کے فرشتوں کا مسئلہ بھی حل کرادیتے ہیں۔
اختر… بہت اچھا نوازش ہوگی۔ اس کا بھی فیصلہ ضروری امر ہے۔
فرشتوں کا مسئلہ
شوخ… مرزاقادیانی! جب آپ کا خدا، رسول، اسلام، نماز، حج وغیرہ وغیرہ ہم مسلمانوں سے علیحدہ ہیں تو آپ نے اپنے فرشتوں کے متعلق کچھ نہیں بتایا کہ آپ کے رب کے فرشتے کون ہیں۔ جن کی معرفت آپ کو امر، نہی،الہام اور وحی وغیرہ وغیرہ ہوتی رہی ہے۔
مرزا… ’’جاء نی آئل واختار میرے پاس آئل آیا اور اس نے مجھے چن لیا۔ اس جگہ ’’آئل‘‘ خدا تعالیٰ نے جبرائیل کا نام رکھا ہے۔‘‘ (حقیقت الوحی ص۱۰۳، خزائن ج۲۲ ص۱۰۶)
۲… دوسرا فرشتہ: ’’تین فرشتے آسمان کی طرف سے ظاہر ہوئے۔ جن میں سے ایک کا نام خیراتی تھا۔‘‘ (نزوالمسیح ص۲۳۶، خزائن ج۱۸ ص۶۱۴)
۳… تیسرا فرشتہ: ’’بوقت قلت آمدنی میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک شخص آیا ہے۔ مگر انسان نہیں بلکہ فرشتہ معلوم ہوتا ہے اور اس نے بہت سا روپیہ میری جھولی میں ڈال دیا۔ میں نے اس کا نام پوچھا۔ اس نے کہا میرا کچھ نام نہیں ہے۔ یعنی میرا کوئی نام نہیں۔ میں نے کہا آخر کچھ نام تو ہوگا۔ اس نے کہا میرا نام ٹیچی ٹیچی۔‘‘ (حقیقت الوحی ص۳۳۲، خزائن ج۲۲ ص۳۴۶)
۴… چوتھا فرشتہ: ’’میں نے کشفی حالت میں دیکھا کہ ایک شخص جو مجھے فرشتہ معلوم ہوتا ہے۔ مگر خواب میں معلوم ہوا کہ اس کا نام ’’شیر علی‘‘ ہے۔ اس نے مجھے ایک جگہ لٹا کر میری آنکھیں نکالی ہیں اور صاف کی ہیں۔‘‘ (تریاق القلوب ص۹۵، خزائن ج۱۵ ص۳۵۲، تذکرہ ص۳۱)