ہاتھی کی ہڈیاں۔ ہاتھی کا دانت۔ گوبر کا ڈھیر۔
مثل مشہور ہے: ’’ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور۔‘‘
گوبر کا انبار چولہے، تنور اور تکئے کے دھوئیں کا سنگار۔
شوخ… مرزاجی یہ تو معلوم ہوگیا کہ آپ کے رب کا نام عاج ہے۔ خدا کا نام یلاش اور اﷲ کا نام صاعقہ ہے۔ اب مہربانی فرماکر ان کی صفات سے بھی آگاہ کریں۔
مرزا… مجھے الہام ہوا۔ ’’اخطی واصیب‘‘ اس وحی کے ظاہری الفاظ یہ معنی رکھتے ہیں کہ میں خطا بھی کروں گا اور صواب بھی کروں گا۔ کبھی میرا ارادہ پورا ہوگا اور کبھی نہیں۔ کبھی میرا ارادہ خطا جائے گا اور کبھی پورا ہو جائے گا۔ (حقیقت الوحی ص۱۰۳، خزائن ج۲۲ ص۱۰۶)
اختر… شوخ صاحب! مرزاقادیانی کا اﷲ بھی نیا رنگروٹ ہی معلوم ہوتا ہے۔
۲… ’’اصلی اوصوم‘‘ میں نماز پڑھتا ہوں، روزہ رکھتا ہوں، سوتا ہوں اور جاگتا ہوں۔
(حقیقت الوحی ص۱۰۴، خزائن ج۲۲ ص۱۰۷)
۳… ’’خدا فرماتا ہے کہ میں چوروں کی طرح پوشیدہ آؤں گا۔‘‘
(تجلیات الٰہیہ ص۱۰۴، خزائن ج۲۰ ص۳۹۶)
۴… ’’بابو الٰہی بخش چاہتا ہے تیرا حیض دیکھے یا کسی پلیدی اور ناپاکی پر اطلاع پائے۔ مگر تجھ میں حیض نہیں رہا۔ بلکہ بچہ بن گیا ہے جو بمنزلۃ اطفال اﷲ ہے۔‘‘
(تتمہ حقیقت الوحی ص۱۴۳، خزائن ج۲۲ ص۵۸۱، اربعین نمبر۴ ص۱۹، خزائن ج۱۷ ص۴۵۲ حاشیہ)
۵… خدا نے مجھے کہا: ’’انت منی بمنزلۃ ولدی۰ انت منی بمنزلۃ اولادی‘‘ تو مجھ سے بمنزلۃ میرے فرزند کے ہے۔ تو مجھ سے بمنزلۃ میری اولاد کے ہے۔
(اربعین نمبر۴ ص۲۳، حقیقت الوحی ص۱۸۶، تذکرہ ص۵۸۵)۶… ’’اسمع ولدی‘‘ اے میرے بیٹے سن۔ (البشریٰ ص۴۹)
۷… خلاصہ: مجھے اﷲتعالیٰ نے صفت مرمیت میں رکھا اور پردہ میں نشوونما پاتا رہا۔ پھر استعارہ کے رنگ میں مجھے حاملہ ٹھہرایا گیا اور عیسیٰ کی روح مجھ میں نفخ کی گئی۔ آخر دس مہینے دس دن کے بعد مجھے دردزہ ہوئی جو تنا کھجور کی طرف لے گئی۔ آخر میں نے کہا کاش میں اس سے پہلے مرگئی ہوتی۔ اس سے مجھے عیسیٰ پیدا ہوا اور میں ابن مریم کہلایا۔ (کشتی نوح ص۴۶، خزائن ج۱۹ ص۵۰)
شوخ… مرزاجی! آپ پر آپ کے اﷲ نے کوئی مہربانی بھی کی جو قابل ذکر ہو؟
مرزا… الہام: ’’کرم ہائے تو مارا کرد گستاخ‘‘ اے اﷲ تیریاں مہربانیاں نے مینوں گستاخ کر