۳… ’’مجھے دعویٰ نبوت نہ خروج از امت نہ میں منکر معجزات وملائک اور لیلتہ القدر سے انکاری ہوں اور آنحضرتﷺ کے خاتم النبیین ہونے کا قائل ہوں۔‘‘
(نشان آسمانی ص۳۰، خزائن ج۴ ص۳۹۰)
۴… ’’ہمارے رسولﷺ خاتم النبیین ہیں۔‘‘ (حقیقت الوحی ص۶۴، خزائن ج۲۲ ص۶۸۹)
۵… ’’آنحضرتﷺ خاتم النبیین ہیں۔‘‘ (پیام امام ص۳۱)
سوال نمبر:۲…مرزاقادیانی یہ جو کچھ آپ نے فرمایا یہ آپ نے عوام کا رسمی عقیدہ بیان کیا ہے۔ یا کہ اپنے صحیح خیالات کا اظہار ہے؟
جواب مرزا
۱… ’’آنحضرتﷺ کے خاتم النبیین ہونے کا قائل اور یقین کامل سے جانتا ہوں اور اس بات پر محکم ایمان رکھتا ہوں کہ ہمارے نبی خاتم الانبیاء ہیں اور آنجناب کے بعد اس امت کے لئے اور کوئی نبی نہیں آئے گا۔ نیا ہو یا پرانا۔‘‘ (نشان آسمانی ص۳۰، خزائن ج۴ ص۳۹۰)
۲… ’’ہم بھی ختم نبوت پر ایمان رکھتے ہیں: ’’لا الہ الا اﷲ محمد رسول اﷲ‘‘ کے قائل ہیں اور آنحضرتﷺ کی ختم نبوت پر ایمان رکھتے ہیں۔‘‘
(تبلیغ رسالت ج۶ ص۲، مجموعہ اشتہارات ج۲ ص۲۹۷)
۳… ’’میں ایمان لاتا ہوں اس پر کہ ہمارے نبی کریمﷺ خاتم الانبیاء ہیں اور ہماری کتاب قرآن کریم ہدایت کا وسیلہ ہے اور میں ایمان لاتا ہوں اس بات پر کہ ہمارے رسول کریمﷺ آدم علیہ السلام کے فرزندوں کے سردار اور رسولوں کے سردار ہیں اور اﷲتعالیٰ نے آپؐ کے ساتھ نبیوں کو ختم کر دیا۔‘‘ (آئینہ کمالات اسلام ص۲۱، خزائن ج۵ ص۲۱)۴… ’’مولوی غلام دستگیر پر واضح رہے کہ ہم بھی مدعی نبوت پر لعنت بھیجتے ہیں اور ’’لا الہ الا اﷲ محمد رسول اﷲ‘‘ کے قائل ہیں اور آنحضرتﷺ کے ختم نبوت پر ایمان رکھتے ہیں۔‘‘
(مجموعہ اشتہارات ج۲ ص۲۹۷)
۵… ’’ہم اس بات پر ایمان لائے ہیں کہ آنحضرتﷺ خاتم الانبیاء ہیں اور آپ کے بعد کوئی نبی نہیں۔‘‘ (مواہب الرحمن ص۶۶، خزائن ج۱۹ ص۲۸۵)
۶… ’’ہم اس بات پر ایمان لائے ہیں کہ خداتعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں اور سیدنا حضرت محمد مصطفیٰﷺ اس کے رسول اور خاتم الانبیاء ہیں۔‘‘ (ایام الصلح ص۸۶،۸۷، خزائن ج۱۴ ص۳۲۳)