وانتم حظی من الامم (کنزالعمال ج۱ ص۱۸۳، حدیث نمبر۹۲۷)‘‘ {تم میں اگر موسیٰ بھی زندہ ہو کر آجائیں اور تم مجھے چھوڑ کر ان کی اتباع کرو تو بھی تم گمراہ ہو جاؤ گے۔ کیونکہ انبیاء میں، میں تمہارا حصہ ہوں اور امتوں میں تم میرا حصہ ہو۔}
رسالت اور نبوت کا اختتام
’’ان الرسالۃ قد انقطعت فلا رسول بعدی ولا نبی (ترمذی ج۲ ص۵۳، باب ذھبت النبوۃ)‘‘ {بے شک رسالت اور نبوت ختم ہوچکی ہے۔ پس میرے بعد نہ کوئی نبی آئے گا نہ رسول۔}
نبی کے بعد سب سے بہتر (امتی) ابوبکرؓ ہیں
’’یا ابا الدردا اتمشی امام من ھو خیر منک فی الدنیا والآخرۃ الالا یطلع الشمس بعد الانبیاء من خیر ابی بکرؓ (اوکماقال) (کنزالعمال ج۱۱ ص۵۵۷، حدیث نمبر۳۲۶۲۲)‘‘ {اے ابوالدردائؓ تم اس شخص کے آگے چلتے ہو جو تم سے دنیا اور آخرت میں افضل ہے۔ یاد رکھو، انبیاء کے بعد سورج ابوبکرؓ سے بہتر کسی شخص پر طلوع نہیں ہوگا۔}
چچا خاتم ہجرت اور آپؐ خاتم نبوت
’’اطمئن یاعم فانک خاتم المہاجرین فی الھجرۃ کما انا خاتم النبیین فی النبوۃ (کنزالعمال ج۱۱ ص۶۹۹، حدیث نمبر۳۳۳۸۷)‘‘ {اے چچا (عباسؓ) آپ مطمئن رہیں۔ اس لئے کہ آپ خاتم المہاجرین ہیں۔ جیسے میں خاتم النبیین ہوں۔}
ختم نبوت کے بارے میں آپؐ کا آخری اعلان
’’یا ایہا الناس انا خاتم النبیین لا نبی بعدی (کنزالعمال ج۵ ص۲۹۴، حدیث نمبر ۱۲۹۲۲)‘‘ {اے لوگو! میں آخری نبی ہوں۔ میرے بعد کوئی نبی نہیں۔ (از خطبہ حجۃ الوداع)}
اگر حضورﷺ کے بعد کوئی نبی ہوتا
’’لوکان بعدی نبیاً لکان عمر بن خطاب (ترمذی ج۲ ص۲۰۹)‘‘ {اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو عمرؓ بن خطاب ہوتا۔}