12۔۔یا جس نے مجاہد کی کسی قسم کی اعانت کی اﷲتعالیٰ اس کو میدان قیامت میں سایہ دے گا۔ اس روز بغیر اس کے سایہ کے، کوئی سایہ نہ ہوگا۔
۱۳…
فرمایا جس شخص کے قدم جہاد میں غبار آلودہ ہوئے۔ ان قدموں پر اﷲتعالیٰ نے دوزخ کی آگ حرام کی ہے۔
۱۴…
فرمایا غبار فی سبیل اﷲ اور دوزخ کا دھواں جمع ہرگز نہ ہوں گے۔
۱۵…
فرمایا جس کے قدم جہاد میں غبار آلود ہوئے اس کے تمام جسم پر دوزخ حرام ہوگی۔
۱۶…
فرمایا جس شخص کو فی سبیل اﷲ جنگ میں کوئی زخم ہوا۔ قیامت کے دن اس زخم کا رنگ زعفرانی ہوگا اور خوشبو مثل کستوری کے ہوگی۔
۱۷…فرمایا ایک رات اور ایک دن مسلم فوج کا یا سرحد کا جو شخص پہرا دے تو اس کے حق میں ایک مہینہ نفلی روزہ اور ساری رات ایک مہینہ عبادت کرنے سے بہتر ہے اور اگر وہ پہرا دیتا ہوا اپنی موت مر جائے تو جو نیک عمل اپنی زندگی میں کرتا تھا وہ عمل اس کا قیامت تک جاری رہے گا۔
۱۸…
فرمایا مرنے کے بعد سوا شہید کے، ہر ایک کے عمل منقطع ہو جاتے ہیں۔
۱۹…
فرمایا کیا تم نہیں چاہتے کہ اﷲتعالیٰ تمہارے گناہ معاف کر دے اور تم کو جنگ میں داخل کرے۔ جہاد کرو اﷲ کے راستے میں جو شخص تھوڑی دیر بھی اﷲ کے راستے میں لڑا جنت اس پر واجب ہوگئی۔
۲۰…
فرمایا جس آنکھ نے ایک رات مسلمان فوج کا پہرہ دیا، دوزخ اس پر حرام ہوگئی۔
۲۱…
ایک صحابی نے ایک دفعہ ساری رات پہرہ دیا۔ اس کو فرمایا جنت تم پر واجب ہوگئی ہے۔
۲۲…
فرمایا سواری کا اور فیر کرنے کا فن سیکھو۔ ان دونوں سے فیر کرنے کا فن مجھے زیادہ محبوب ہے۔
۲۳…
ایک شخص نے عرض کی حضورﷺ مجھے کوئی وصیت فرمادیں۔ فرمایا خدا کا خوف تمام نیکیوں کی جڑ ہے اور اسلام میں جہاد فی سبیل اﷲ رہبانیت ہے۔
۲۴…
حضور سے پوچھا گیا کون سا جہاد بہتر ہے۔ فرمایا جو اپنے مال اور جان سے مشرکین سے لڑے۔